قائد تحریک الطاف حسین کے امریکہ کے دورے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
لندن سیکریٹریٹ میں این جی اوز، تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور شخصیات کی جانب سے فون کال، ای میل اور فیکس کا تانتا
قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے اکتوبر میں امریکہ کے دورے کی خبر پر خوشی کا اظہار
پیغامات میں قائد تحریک الطاف حسین کو اپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی گئی
لندن ۔۔۔23، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے امریکہ کے دورے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک سے کی غیرسرکاری تنظیموں(NGOs) ،تھنک ٹینکس، انسانی حقوق کی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور مختلف شخصیات کی جانب سے بھی جناب الطاف حسین کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم امریکہ کے مرکزی آرگنائز ر متین یوسف کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین رواں سال اکتوبرکے مہینے میں امریکہ کا دورہ کریں گے ، ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں دنیا بھر سے ٹیلی فون کالوں، ای میل اور فیکس کے ذریعہ پیغامات کا تانتا بندھ گیا اوراب تک بڑی تعداد میں پیغامات ریکارڈ کرائے جاچکے ہیں ۔دنیا کے مختلف ممالک کی این جی اوز، انسانی حقوق کی تنظیموں،تھنک ٹینکس، تعلیمی اداروں اور مختلف شخصیات نے جناب الطاف حسین کی جانب سے امریکہ کے دورے کی خبرپرخوشی کااظہارکیا اور جناب الطا ف حسین کو اپنے اپنے ممالک کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ ان پیغامات میں کہاگیا ہے کہ امریکہ کی طرح ان کے ممالک کی تنظیمیں بھی جناب الطاف حسین سے ملاقات کرنے اور ان کے خیالات جاننے کیلئے بے چین ہیں اور ان کی شدید خواہش کے جناب الطاف حسین جلد ازجلد ان کے ممالک کے بھی دورے کریں ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں دنیا کے مختلف ممالک سے پیغامات ارسال کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔