قومی اسمبلی کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین برائے ہومن رائٹس بابرنوازکی کنورنویدجمیل ، سیدشاہدپاشاسے خورشیدبیگم سیکرٹریٹ میں ملاقات
کراچی کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال ،
کنورنویدجمیل اورسیدشاہدپاشانے چیئرمین برائے ہومن رائٹس بابرنوازکو ایم کیوایم کی عملی جدوجہدکے بارے میں بتایا
کراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم خصوصاًالطاف حسین کی تقاریر،تحریراورتصویرپرعائدپابندی،رینجرزحراست میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات،کارکنان اورہمدردوں کی گرفتاریاں،جبری گمشدگیوں اوروفاداریاں تبدیل کروانے کی تفصیلات سے مکمل آگاہ کیا
بابرنوازکا ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کااظہار،ایم کیوایم پرامن جدوجہداورجمہوریت پسندی کی تعریف کی
کراچی:۔۔۔22؍جولائی2016ء
قومی اسمبلی کی اسٹنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین برائے ہومن رائٹس بابرنواز نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکادورہ کیااوررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل ، سیدشاہدپاشااوردیگراراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل اورسیدشاہدپاشانے چیئرمین برائے ہومن رائٹس بابرنوازکو ایم کیوایم کی عملی جدوجہدکے بارے میں بتایااورکراچی آپریشن کے دوران ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم خصوصاًالطاف حسین کی تقاریر،تحریراورتصویرپرعائدغیرآئینی وغیرجمہوری پابندی،رینجرزحراست میں ڈاکٹرفاروق ستارکے کوآرڈی نیٹرآفتاب حسین اورلانڈھی ٹاؤن کے کارکن ریاض الحق سمیت ایم کیوایم کے61 کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات،کارکنان اورہمدردوں کی گرفتاریاں،جبری گمشدگیوں اوروفاداریاں تبدیل کروانے کی تفصیلات سے مکمل آگاہی فراہم کی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی نے چیئرمین برائے ہومن رائٹس بابرنوازنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقاریر،تحریروں اور تصاویرپرعائدپابندی پراپنی تشویش کااظہارکیااور حکومت وقت سے اپیل کی کہ وہ اس غیر آئینی وغیرقانونی پابندی کوفی الفورختم کرے ۔انہوں نے ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم پربھی تشویش کااظہارکیااورایم کیوایم پرامن جدوجہداورجمہوریت پسندی کی تعریف کی۔بعدازاں انہوں نے ایم کیوایم کے مختلف ونگزاورشعبہ جات کادورہ کیااورایم کیو ایم تنظیمی کاموں کابغورجائزہ لیا۔