ملک کے سینئر سیاستدان ، معروف دانشور اور صحافی معراج محمد خان کے انتقال پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت
جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں معراج محمد خان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ، رابطہ کمیٹی
اللہ تعالیٰ معراج محمد خان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔22 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک کے سینئر سیاستدان ،معروف دانشور ، فلاسفی اور صحافی معراج محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ معراج محمد خان نے ملک میں بحالی جمہوریت کی تحریک میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اوروہ ترقی پسند پارٹیوں کو سپورٹ کرنے والے سوشلسٹ رہنماء تھے ۔ معراج محمد خان نے ایوب کے مارشل لاء دور میں طلباء کومتحرک کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا توفیق عطا فرمائے