Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وسیم اختر، رؤف صدیقی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر فون، تینوں کے اہل خانہ سے ہمدری کا اظہار


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وسیم اختر، رؤف صدیقی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر فون، تینوں کے اہل خانہ سے ہمدری کا اظہار
 Posted on: 7/21/2016
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وسیم اختر، رؤف صدیقی اور سینئر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر فون، تینوں کے اہل خانہ سے ہمدری کا اظہار
آپ نے ملک کی اتنی خدمت کی لیکن آپ کو نہیں بخشا گیا اور آپ کی علالت کے باوجود گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ قائد تحریک کی ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ سے گفتگو
طاہر غفار کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔ طاہر غفار کو فی الفور رہا کیا جائے۔ الطاف حسین
وسیم اختر اور رؤف صدیقی پر بنائے جانے والے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ الطاف حسین 
وسیم اخترکے بیٹے فراز اور رؤف صدیقی کے چھوٹے بھائی ظفر صدیقی سے فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔ 21 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے نامزد میئر برائے کراچی وسیم اختر،رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کی گرفتاری اوررابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئرپروفیسر ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ کے گھر پر چھاپے پر ان تینوں کے گھرفون کیااوراہل خانہ سے ہمدری کا اظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعبدالقادر خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ملک کی اتنی خدمت کی لیکن آپ کوبھی نہیں بخشا گیا اور آپ کی علالت کے باوجود آپ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور آپ کے بے گناہ بیٹے طاہرغفارکوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمہ میں ملوث کردیاگیاجوقابل مذمت ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرعبد القادر خانزادہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ طاہرغفارکو رہا کیا جائے۔ جناب الطاف حسین نے وسیم اخترکے صاحبزادے فرازسے گفتگوکی اوران سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وسیم اخترپر بنائے جانے والے مقدمات جھوٹے اوربے بنیاد ہیں اورانشاء اللہ وہ جلدرہاہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ وسیم اختر نے اس موقع پر جس ہمت اورثابت قدمی کا مظاہرہ کیاہے وہ بھی قابل تحسین ہے ۔ جناب الطاف حسین نے رؤف صدیقی کے چھوٹے بھائی ظفرصدیقی کو بھی فون کیااوران سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ رؤف صدیقی کی تحریک کیلئے بڑی خدمات ہیں اورآج وہ تحریک کیلئے قیدوبندکاسامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکی جدوجہدمیں امتحانات اورآزمائشیں آتی ہیں ، انشاء اللہ رؤف صدیقی جلدہمارے درمیان ہوں گے۔ 

9/8/2024 2:58:20 PM