ایم کیو ایم پنجاب کے نائب صدرفرقان مغل کے صاحبزادے کے انتقال پرقائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا اظہارِ افسوس
کراچی۔۔20 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب کے نائب صدر فرقان مغل کی صاحبزادی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے فرقان مغل اور مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلندکرے اور سوگوار لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔