پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کو انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب زبردست شاباش اور مبارک باد
حکومتی عدم دلچسپی کے باوجود پاکستانی کھلاڑی ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 17، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کو فلپائن کے نامور باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر زبردست شاباش اور مبارک باد۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم دلچسپی کے باوجود پاکستانی کھلاڑی ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے لیکن ضرورت صرف ایسا ماحول قائم کرنے کی ہے جہاں یہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے۔