الطاف حسین کا ترکی کی بہادر عوام، پولیس اور ترکی کے صدر طیب اردوگان کو زبردست سلام تحسین
ترکی کی عوام نے مارشل لاء اور فوجی بغاوت کو کچل کر جمہوریت اور جمہوری نظام کو زندہ رکھا۔ الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی قوت عوام کی ہوتی ہے۔ الطاف حسین
لندن۔16جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ جو پاکستان کے صوبہ سندھ کی دوسری اور پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے،کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں دل کی اتہا گہرائیوں سے ترکی کی بہادر عوام، پولیس اورترکی کے صدر طیب اردوگان کو زبردست سلام تحسین پیش کیا جنہوں نے مارشل لاء اور فوجی بغاوت کو کچل کر جمہوریت اور جمہوری نظام کو زندہ رکھا اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی قوت عوام کی ہوتی ہے۔