حق پرست عوام رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد کمال ملک، ارشد حسن اور محترمہ ذرین نے مقامی اسپتال جا کر اقبال مقدم کی عیادت کی
کراچی ۔۔۔ 13، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ اقبال مقدم کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد کمال ملک ، ارشد حسن اور محترمہ ذرین مجید نے رابطہ کمیٹی کے رکن اقبال مقدم کی فیڈرل بی ایریا میں واقع کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز جاکر عیادت کی اور ان کی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیر یت دریافت کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین نے اقبال مقدم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔