اظہاراحمدخان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوںکاسلسلہ بند کیاجائے ۔ الطاف حسین
انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیمیں اظہاراحمدخان کی گرفتاری اورکراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں
قیام امن کے نام پر گزشتہ تین سال سے جاری آپریشن مکمل طورپرایم کیوایم کرش آپریشن کی شکل اختیارکرچکاہے۔الطاف حسین
کراچی میں جاری آپریشن کامقصدقیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کوسیاسی طورپرختم کرناہے، ایم کیوایم کوکچلناہے۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 12 جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن اظہاراحمدخان کورینجرزکی جانب سے حراست میں لئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کے نام پر گزشتہ تین سال سے جاری آپریشن مکمل طورپرایم کیوایم کرش آپریشن کی شکل اختیارکرچکاہے، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتارکیاجاچکاہے۔جن میں سوسے زائدکارکنان لاپتہ ہیں، کارکنوں اورذمہ داروں کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے ارکان عامرخان، کہف الوریٰ،قمرمنصور اورشاہدپاشاکوگرفتارکیااورآج رینجرزنے رابطہ کمیٹی کے ایک اوررکن اظہار احمد خان کو گرفتار کرلیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی جس بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہرہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کامقصدقیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کوسیاسی طورپرختم کرناہے، ایم کیوایم کوکچلناہے۔جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ اظہاراحمدخان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کے بے گناہ عہدیداروں اورکارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اظہاراحمدخان کی گرفتاری اورلاپتہ کرنے کے معاملے اورکراچی میں رینجرزکی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلندکریں