ملک کے معروف براڈ کاسٹر، علمی و ادبی شخصیت آغا ناصر کے انتقال پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
مرحوم کی ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن سمیت علمی و ادبی شعبوں میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ، جناب الطاف حسین
آغاز ناصر مرحوم کو جناب الطاف حسین کا خراج عقیدت ، مرحوم کے سوگوار لواحقین سے جناب الطاف حسین کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن ۔۔۔ 12، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک کے معروف براڈ کاسٹر، علمی و ادبی شخصیت آغا ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی ویژن سمیت علمی و ادبی شعبوں میں خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ آغا ناصر مرحوم کئی کتابوں کے مصنف تھے اور انہوں نے علم و ادب کے ساتھ ساتھ کئی شعبوں میں اپنی کارکردگی اور فن مہارت کے جوہر دکھائے جس کے باعث ان کی شخصیت ہر فرد کیلئے متاثر کن تھی ۔جناب الطاف حسین نے آغاناصر مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
*****