ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے 8 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا
ایم کیوایم گلستان جوہر کے ٹاؤن آرگنائز رسید حامد حسین ہاشمی کو 5 جولائی کو گھرسے گرفتار کیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں
4 جولائی کو لیاقت آباد سے یوسی 43 کے جوائنٹ آرگنائزر محمد فرقان شعیب اور کارکنوں وقاراحمد اور عابد کو گھروں سے گرفتار کیا گیا
3جولائی کوسرجانی ٹاؤن اورنارتھ کراچی سے ایم کیوایم کے دوکارکنوں کو گرفتار کیاگیا
2 جولائی کولیاری ٹاؤن کے کارکن عبدالباسط کو دکان سے گرفتار کرلیا گیا۔ 27جون کوکورنگی یوسی 26کے کارکن دلشاد حسین کو گرفتار کیا گیا
گرفتار شدگان کے اہل خانہ رینجرزکے ہیڈکوارٹر کے چکرلگارہے ہیں لیکن انہیں گرفتارشدگان کے بار ے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے
ایم کیوایم کے گرفتار شدہ کارکنوں کوفی الفوررہا کیاجائے ،اگرانکے خلاف کوئی مقدمہ یاالزام ہے توعدالت میں پیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے ان گرفتار شدگان کوبھی دیگرکارکنوں کی طرح پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے
انکارکی صورت میں کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث ہونے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 10 جولائی 2016ء
رینجرزکی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایم کیوایم کے 8 کارکنوں کوگرفتارکیاگیاجوتاحال لاپتہ ہیں جنہیں ابھی تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ایم کیوایم گلستان جوہرٹاؤن کے ٹاؤن آرگنائزر 45سالہ سید حامد حسین ہاشمی کومنگل 5 جولائی کوعلی الصبح ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا جس کے بعدسے وہ لاپتہ ہیں۔ اس سے قبل مورخہ 4 جولائی بروز پیرکولیاقت آباد سے گرفتاریاں کی گئیں اوریوسی 43کے جوائنٹ آرگنائزر محمد فرقان شعیب اوریونٹ 161کے کارکنوں وقاراحمد اورعابدکوگھروں سے گرفتارکیا گیا۔ اسی طرح 3جولائی کوسرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی سے بھی دوکارکنوں کو گرفتار کیاگیا۔مورخہ 2 جولائی کولیاری ٹاؤن یونٹ 32 کے کارکن عبد الباسط کو دکان سے گرفتارکرلیاگیا۔اسی طرح 27جون کوکورنگی یوسی 26کے کارکن دلشاد حسین کوبھی گرفتارکیاگیا۔ ان تمام گرفتار شدگان کو رینجرز نے گرفتار کیا۔ رینجرزنے ان گرفتارشدگان کو تاحال کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ان کارکنوں اور ذمہ داروں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ خدشہ ہے کہ ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان کوبھی دیگرکارکنوں کی طرح اسٹیبلشمنٹ کی تشکیل کردہ پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالاجارہاہے اورانکارکی صورت میں جھوٹے مقدمات میں ملوث ہونے کی دھمکی دی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ان گرفتارشدگان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کے لئے رینجرز کے ہیڈکوارٹر کے چکر لگارہے ہیں لیکن انہیں گرفتار شدگان کے بار ے میں کچھ نہیں بتایا جارہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ سراسر ظلم ہے ،یہ ظلم بند کیاجائے ، ایم کیوایم کے گرفتار شدہ کارکنوں کوفی الفوررہا کیاجائے اوراگران کے خلاف کوئی مقدمہ یاالزام ہے توعدالت میں پیش کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کرنے کے واقعات کانوٹس لیں اوراس کے خلاف آوازاحتجاج بلند کریں۔