ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم بر نس روڈ ٹاؤن کے آرگنائزر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی طاہر قریشی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔4، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم بر نس روڈ ٹاؤن کے آرگنائزر اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی طاہر قریشی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر رام سوامی یوسی 20 برنس روڈ میں واقع طہٰ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین یاسین آباد قبرستان میں کی گئی۔ نمازے جنازہ اور تد فین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین ،اسلم آفریدی اور سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب، اراکین برنس روڈ ٹاؤن کمیٹی،یو سی کمیٹیز، بلدیاتی نمائندے نے شرکت کی۔