Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا


برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
 Posted on: 6/28/2016
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
دعوت افطار میں ایم کیو ایم مانچسٹر یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت باکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی
انسانی حقوق کے بین ا لاقوامی ادارے پاکستان میں مہاجروں پر ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں۔ ہاشم اعظم 
کالعدم مذہبی تنظیموں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے رینجرز اور پولیس ایم کیو ایم کو بلاجواز نشانہ بنارہے ہیں ۔ ہاشم اعظم
کارکنان اور ہمدرد انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ہاشم اعظم

لندن۔۔28جون2016ء
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایم کیو ایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم مانچسٹر یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان ،خواتین اور بچوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزرہاشم اعظم نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے بین ا لاقوامی ادارے پاکستان میں مہاجروں پر ظلم وستم کے خلاف آواز بلند کریں۔ رینجرزکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے ہزاروں کارکنان کو بلاجواز گرفتار کر کے انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا ہے۔ رینجرز اورپولیس کالعدم مذہبی تنظیموں کے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کو بلاجواز نشانہ بنارہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی آپریشن کا مقصد ایم کیو ایم کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں کو پاکستان میں مہاجروں کے ساتھ ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔دعوت افطار سے ایم کیو ایم برطانیہ کے سیکریٹری جنرل منظور احمد اور مانچسٹر کے یونٹ انچارج محمد حفیظ نے بھی اظہار خیال کیا۔ آخر میں ایم کیو ایم کے شہداء، سانحہ اورلینڈواور برطانوی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔ 







9/7/2024 10:28:12 AM