کراچی حیدرآبادمیں یوسی نمائندگان اورایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں نامعلوم مقام منتقل کرنے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
کراچی اورحیدرآبادمیں کارکنان ،یوسی کے وائس چیئرمین اورکونسلرزکی غیر آئینی وغیرقانونی اور بلاجواز گرفتاریاں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی ظلم وجبرکاتسلسل ہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
کراچی:۔۔۔27؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاکراچی حیدرآبادمیںیوسی نمائندگان اورایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اورانہیں نامعلوم منتقل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی اورحیدرآبادمیں رینجرز،پولیس اورسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان ،یوسی کے وائس چیئرمین اورکونسلرزکی غیر آئینی وغیرقانونی اور بلاجواز گرفتاریاں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی ظلم وجبرکاتسلسل ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ روزرینجرزاہلکاروں نے رنچھوڑلائن ٹاؤن یوسی 23کے وائس چیئرمین وسیم قادری کوگرفتارکرلیااورانہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاجبکہ 28جون کی صبح رینجرزنے فیڈرل بی ایریا یوسی29کے جنرل کونسلرسمیرمحمودولدمحمودعالم اورفیڈرل بی ایریایوسی146کے جنرل کونسلرسیدحسنین نقوی ولد اعجازاسم نقوی کو گرفتارکرلیااورانہیں بھی نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ لیاقت آبادپولیس نے لیاقت آبادٹاؤن کی یوسی43سرکل انچارج محمدعلی ولد اشتیاق کوگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی طرح حیدرآبادمیں ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کاسلسلہ جاری ہے اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے سوشل میڈیاسیل کے رکن فہدخان ولدجمیل خان کوان کی رہائشگاہ کالے رنگ کی بغیرنمبرویگومیں سوارسادہ کپڑوں میں ملبوس افراداپنے ساتھ لے گئے جبکہ گذشتہ دنوں حیدرآبادمیںیونٹ 11-Bکی کمیٹی کے رکن محمدسلیم ولدمحمدشفیق کورینجرزنے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست نمائندگان کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے اورایم کیوایم کودیوارسے لگایاجارہاہے جبکہ دوسری جانب سے دہشت گردآزادانہ طورپرشہرمیں کارروائیوں کررہے ہیں اورانہیں گرفتارکرنے والاکوئی نہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کانوٹس لیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکرکے ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاسلسلہ بندکیاجائے۔