حضرت امجدصابری ؒ کے ایصال ثواب کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی کی گئی
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، یوکے یونٹ کے کارکنان اورانکے اہل خانہ کی شرکت ، امجدصابری شہید ؒ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
امجدصابری شہید ؒ فن قوالی کے ذریعے نہ صرف صوفیائے کرام کے پیغام کوپھیلارہے تھے بلکہ ہماری ثقافت کوبھیدنیابھرمیں روشناس کررہے تھے ۔ندیم نصرت
دشمنوں نے امجدصابری کوشہیدکرکے ہم سے ہمارے فن و ثقافت کی ایک بڑی علامت کوچھین لیاہے۔ ندیم نصرت
ہمارے دانشوروں، مفکروں، فنکاروں، صحافیوں، عالموں، پروفیسروں اوردیگراہم شخصیات کو چن چن کرشہیدکیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت
امجدصابری شہیدؒ کوخیابان سحروالوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کااظہارانہوں نے کئی لوگوں سے کیاتھا۔ ندیم نصرت
امجدصابری شہیدنے حکومت کوبھی سیکوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ندیم نصرت
امجد صابری شہیدؒ کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوں کوگرفتارکرکے سخت سے سخت سزادی جائے ۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 27 جون 2016ء