Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فنکاروں کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار


دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فنکاروں کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 6/24/2016
دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فنکاروں کو مکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
حضرت امجد صابری کو جس طرح دن دہاڑے شہید کیا گیا ہے اسکے بعد فنکار بھی اپنے آپ کو غیرمحفوظ تصور کررہے ہیں
چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواکے بعدامجدصابری کی شہادت اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے قیام امن کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
فنکاروں اور شہرکے تمام عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور شہر میں قیام امن کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔ 24 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فنکاروں کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اورممتاز صوفی قوال حضرت امجدصابری کوجس طرح دن دہاڑے بیدردی سے شہیدکیاگیاہے اس کے بعد کراچی کے فنکاروں میں بھی سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ بھی اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کے تمام تردعووں کے باوجود کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے اوربے گناہ لوگوں کونشانہ بنایاجارہاہے، شہرمیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواکے بعدامجدصابری کی شہادت اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے قیام امن کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فنکاروں اورشہرکے تمام عوام کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے اورشہرمیں قیام امن کے لئے بھرپوراقدامات کئے جائیں ۔ 


9/17/2024 4:17:06 PM