ممتاز قوال امجد صابری کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا
یوم سوگ کے دوسرے دن متحدہ قو می موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام زونل آفس پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفرراجپوت، ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی کے علاوہ سیکٹر زویونٹس ودیگر شعبہء جات شعبہ خواتین، حق پرست رکن قومی اسمبلی
سید وسیم حسین ، شعبہ نشرو اشاعت ، لیبرڈویژن ، ایلڈرز ونگ ، میڈیکل ایڈ اور لیگل ایڈ کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی
حیدرآباد ۔۔۔24 ،جون،2016 ء
ممتاز قوال امجد صابری کی شہادت پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھایوم سوگ کے دوسرے دن متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادکے زیر اہتمام زونل آفس پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن ظفرراجپوت، ایم کیو ایم حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان و اراکین زونل کمیٹی کے علاوہ سیکٹر زویونٹس ودیگر شعبہء جات شعبہ خواتین، حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین ، شعبہ نشرو اشاعت ، لیبرڈویژن ، ایلڈرز ونگ ، میڈیکل ایڈ اور لیگل ایڈ کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی قرآن و فاتحہ خوانی کے اختتام پر شہید ممتاز قوال امجد صابری کے بلند مرتبہ ، اورجنت الفردوس میں اعلی مقام کے لیئے دعا کی گئی ۔