Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری شہید کو آج ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا


ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری شہید کو آج ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
 Posted on: 6/23/2016
ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری شہید کو آج ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگر
کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا 
نمازجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر کنو ر نوید جمیل ، کیف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب نامزد حق پرست میئر وسیم اختر ڈپٹی میئر ارشد ووہرا ،منتخب حق پرست بلدیاتی نمائندوں ایم کیوا یم کے ذمہ داران و کارکنان کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، فنکاروں ،نعت خواں ، قوال حضرات ، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد بھی شریک ہوئے 
نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر فضا سوگوار تھی ، ہر آنکھ اشکبار تھی، علاقے کی تمام دکانیں اور مارکٹیں رضاکارانہ طور پر سوگ میں بند تھی
امجد صابر ی شہید کی تجہیز و تکفین کے انتظامات ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن نے کئے 
کراچی ۔۔۔23، جون 2016ء 
ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف قوال امجد صابری شہید کو آج ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ امجد صابری شہید کی نماز جنازہ لیاقت آباد ارم بیکری کے مین روڈ پر ادا کی گئی ۔ اس موقع پر فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار تھی، علاقے کی تمام دکانیں اور مارکیٹیں رضاکارانہ طور پر سوگ میں بند تھی ، عوام نے امجد صابری شہید کے سوگ میں اپنے ہاتھوں اور ماتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں اور وہ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کررہے تھے ۔ چورنگی ، عمارتوں پر سیاہ پرچم اور بینرز بھی آویزاں تھے اور لوگ امجد صابری کے آخری دیدار کیلئے بے چین اور بے تاب دکھائی دیئے ۔ شہید کے جلوس جنازہ کا ایک سرا لیاقت آباد نمبر 4پر اور دوسرا ناظم آباد نمبر 7سے بھی آگے تک دکھائی دیا ۔ امجد صابر ی شہید کی تجہیز و تکفین کے انتظامات ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن نے کئے جو شہید کی نماز جنازہ اور تدفین بعد بھی شہید کے عزیز واقارب کے ہمراہ موجود رہے ۔ امجد صابری شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، فنکاروں ، علمائے کرام ، نعت خواں ، قوال حضرات ، وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ، ڈپٹی کنوینر ز کیف الوریٰ ، کنو ر نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن ،نامزد میئر وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا ، ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ ادران ، ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ ذرین مجید نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی اراکین اور حق پرست خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ شہید کی رہائشگاہ جاکر سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ 

9/16/2024 6:57:10 AM