Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان ، اسلم آفریدی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات


رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان ، اسلم آفریدی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات
 Posted on: 6/20/2016
رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان ، اسلم آفریدی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات 
کراچی میں بلدیاتی نظام کے عدم قیام اور منتخب نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے باعث ترقیاتی اور صفائی ستھرائی کے کام نہ ہونے اور شہریوں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر مفتی نعیم کا اظہار تشویش 
کراچی میں بلدیاتی نظام فی الفور بحال کیاجائے اور منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں بلاجواز تاخیر 
کا سلسلہ بند کرایاجائے ، مفتی نعیم کا حکومت سے مطالبہ 
حیلے بہانوں کے ذریعے حکومت سندھ ، وفاقی اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر اور الیکشن کمیشن نے کراچی اور اس کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کا راستہ بندکردیا ہے، رابطہ کمیٹی ارکان اظہار احمد خان ، اسلم آفریدی ، نامزد مئیر وسیم اختر کی مفتی نعیم سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔ 20، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار احمد خان ، اسلم آفریدی اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے معروف اسکالر اور جامعہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم مفتی نعیم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مفتی نعیم نے ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں ترقیاتی اور صفائی ستھرائی کے کام نہ ہونے اور شہریوں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر گہری تشویش کااظہار کیا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بلدیاتی نظام فی الفور بحال کیاجائے اور منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے انتخابات میں بلاجواز تاخیر کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔ مفتی نعیم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں ایک دوسرے کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام کریں اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اپنے خطبات اور تقاریر میں باہمی بھائی چارے ، محبت ، یگانگت اور اخوت کا درس دیں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اظہار حمد خان ، اسلم آفریدی اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے مفتی نعیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی نظام اور منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے میں رکاوٹیں حائل کرکے اور حیلے بہانوں کے ذریعے حکومت سندھ ، وفاقی اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر اور الیکشن کمیشن نے کراچی اور اس کے عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کا راستہ بندکردیا ہے جس کے باعث عوام میں شدیدبے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے بلدیاتی نظام کی بحالی اور منتخب میئر ، ڈپٹی میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمینز کے جلد انتخابات کرائے جانے کے مفتی نعیم کے موقف کو سراہایا۔


9/16/2024 5:24:08 AM