مسلم لیگ (ق) سے ایم کیوایم میں حالیہ شمولیت اختیارکرنیو الی سابق رکن اسمبلی افشاں عمران کوسی ای سی میں شامل کرلیاگیا
کراچی:۔۔۔18؍جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ میں حالیہ دنوں بطورکارکن شمولیت اختیارکرنے والی مسلم لیگ (ق )کی سابق رکن صوبائی اسمبلی محترمہ افشاں عمران کوایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکونسل میں بطوررکن شامل کرلیاگیاہے ،سی ای سی میں شامل کرنے کافیصلہ ایم کیوایم کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان بالخصوص سندھ اورکراچی کی صورتحال اورایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے جاری گھناؤنی سازشوں کابھی جائزہ لیاگیا۔