Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں پرظلم بندکیاجائے اورانہیں انکے حقوق دینے کیلئے انتظامی صوبہ کاقیام عمل میں لایاجائے ،الطاف حسین


مہاجروں پرظلم بندکیاجائے اورانہیں انکے حقوق دینے کیلئے انتظامی صوبہ کاقیام عمل میں لایاجائے ،الطاف حسین
 Posted on: 6/13/2016
مہاجروں پرظلم بندکیاجائے اورانہیں انکے حقوق دینے کیلئے انتظامی صوبہ کاقیام عمل میں لایاجائے ،الطاف حسین
مہاجروں کو طاقت سے کچلنے کی کوششیں جاری رہیں توخدانخواستہ کہیں یہ نہ ہوکہ مہاجرعوام اپنی بقاء اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی اورراستہ اختیارکرنے پر مجبور ہوجائیں
میں جنگ وجدل اورخون خرابے کے خلاف ہوں اور پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتاہوں
اگر مہاجروں کوریاستی مظالم کانشانہ بنایاجاتارہا تو پھر نیوٹن کے تیسرے قانون حرکت کے تحت ہرعمل کاردعمل ہوتاہے
مظلوم وبے کس مہاجرقوم اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے اسلامی تعلیمات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا حق رکھتی ہے
ایم کیوایم اورمہاجرقوم ، پاکستان کومستحکم دیکھنا چاہتی ہے ، ارباب اختیاربھی مہاجروں کے وجودکوتسلیم کریں، انہیں برابر کا پاکستانی سمجھیں
مہاجروں کو ہرشعبہ میں مساوی حقوق دیئے جائیں تو مہاجر قوم ، پاکستان کی سلامتی وبقاء اورترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے 
نوجوان اپنی قوم کی بقاء اور باعزت زندگی کے حصول کے لئے آگے آئیں ، ایم کیو ایم کوجوائن کریں اورقوم کے سپاہی بنیں
لندن میں اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب 
لندن۔۔۔13، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ مہاجروں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں اورانہیں ان کے جائزحقوق سے محروم کیا جارہاہے، مہاجروں کے ساتھ یہ ظلم بندکیاجائے اورانہیں انکے حقوق دینے کیلئے سندھ میں علیحدہ انتظامی صوبہ کاقیام عمل میں لایاجائے ، آج صوبہ کے مطالبہ کو تسلیم نہ کیاگیااورمہاجروں کو طاقت سے کچلنے کی کوششیں جاری رہیں توخدانخواستہ کہیں یہ نہ ہوکہ مہاجرعوام اپنی بقاء اورحقوق کے حصول کیلئے کوئی اورراستہ اختیارکرنے پر مجبور ہوجائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ان کے اہل خانہ اور لندن میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے تمام شرکاء کو اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہاجر قوم کو زندگی کے ہرشعبہ میں نظرانداز کیاجارہا ہے اور طاقت کی بنیاد پر مہاجروں کے آئینی ،قانونی اور انسانی حقوق غصب کیے جارہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے برطانوی شہریت رکھنے والے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ کے کپڑے اورجوتے پہننے کے لائق نہ رہیں اور اسکول میں کلاس فیلوغیرمناسب کپڑے اور جوتوں کے باعث آپ کوطعنے دیں اور آپ کے پاس بیٹھنا گوارا نہ کریں ۔ آپ کے باربارمطالبہ کے باوجودوالدین آپ کو کپڑے اور جوتے خریدکر نہ دیں تو آپ کے کیاجذبات ہوں گے؟یقیناًایک دن آپ کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوجائے گا اورآپ اپناگھرچھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔جناب الطاف حسین نے برصغیرپاک وہند کی تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ نے انڈیا پر قبضہ کرکے وہاں اپناراج قائم کرلیا، برطانیہ کا شاہی خاندان ،انڈیافتح کرنے کے بعد برصغیرکے عوام کا آقابن گیا توانہوں نے پورے برصغیرپر حکومت کی لیکن جنگ عظیم اول پھر جنگ عظیم دوئم کے بعد برطانیہ اس پوزیشن میں نہیں رہا کہ وہ انڈیا پر اپناقبضہ جاری رکھ سکے لہٰذا برٹش ایمپائر نے انڈیا پر اپنا تسلط ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اس سے قبل انہوں نے انڈیا کو دوحصوں یعنی ہندوستان اور پاکستان میں تقسیم کردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آل انڈیامسلم لیگ کے صدر بننے سے قبل قائداعظم محمد علی بھی جناح آل انڈیا نیشنل کانگریس کے رکن تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ مسلمانوں کو ان کے جائز حقوق نہیں دیئے جارہے ہیں اور مسلمانوں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک روارکھا جارہا ہے تو انہوں نے کانگریس چھوڑ کرمسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی۔ قائداعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین نے جب دیکھا کہ آبادی کے تناسب سے برصغیرکے مسلمانوں کو ان کا جائز حصہ نہیں دیاجارہا توانہوں نے مسلم آبادی کی ترجمانی کرتے ہوئے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کردیا۔ آج مہاجرعوام بھی اپنے اجداد کے بنائے ہوئے وطن میں اپنے جائز حقوق کیلئے انتظامی بنیادپر صوبے کامطالبہ کررہے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کی حق پرستانہ جدوجہد عظیم قربانیوں سے عبارت ہے ، اس جدوجہدکے دوران 20ہزارسے زائد کارکنان کو وحشیانہ تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ،آج بھی مہاجروں پرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں، مہاجروں کو زندگی کے ہرشعبہ میں تعصب اور نفرت کانشانہ بنایاجارہاہے اورانہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ہم توتمام ترمظالم کے باوجود اپنے جائز حقوق اور علیحدہ صوبہ کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن کل اگرہم نہ ہوئے اور مہاجروں کے ساتھ ظلم و ناانصافیوں اورحق تلفیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا توآنے والی نسلیں اپنی بقاء کے لئے کوئی بھی راستہ اختیارکرنے پرمجبورہوں گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں جنگ وجدل اورخون خرابے کے خلاف ہوں اور پرامن جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتاہوں لیکن اگرمہاجروں کے جائز حقوق غصب کیے جاتے رہے ، مہاجروں کوریاستی مظالم کانشانہ بنایاجاتارہا،انہیں بے گناہ قتل کیاجاتارہا تو پھر نیوٹن کے تیسرے قانون حرکت کے تحت ہرعمل کاردعمل ہوتاہے اورپھرمظلوم وبے کس مہاجرقوم اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلئے اسلامی تعلیمات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے دفاع کا حق رکھتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اورمہاجرقوم ، پاکستان کومضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتی ہے ، اگر ارباب اختیاربھی مہاجروں کے وجودکوتسلیم کریں، انہیں برابر کا پاکستانی سمجھیں اور مہاجروں کو زندگی کے ہرشعبہ میں مساوی حقوق دیئے جائیں تو مہاجر قوم ، پاکستان کی سلامتی وبقاء اورترقی وخوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتی ہے اورپاکستان کا عظیم سرمایہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کے 38ویںیوم تاسیس کے شانداراجتماع کے انعقادپر یوکے یونٹ کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور نوجوانوں کوخاص طورپرمخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنی قوم کی بقاء اور باعزت زندگی کے حصول کے لئے آگے آئیے ، ایم کیو ایم کوجوائن کیجئے اورقوم کے سپاہی بنئے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری غیب سے مددفرمائے اور قوم کی مشکلات کودورفرمائے ۔ 






تصاویر 


10/12/2024 3:05:08 PM