ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی جانب سے انجینئر فرحت خان کو بلامقابلہ این ای ڈی یونیورسٹی کی سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد
ہم امید کرتے ہیں کہ جامعہ این ای ڈی کی سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے وہ میرٹ کی بنیاد پر داخلوں میں طلبہ کو مدد فراہم کرنے اور تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 12؍ جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین ’’دی انجینئرنگ پاکستان‘‘ انجینئر فرحت خان کو بلامقابلہ تین سال کے عرصے کیلئے این ای ڈی یونیورسٹی کی سینیٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ انجینئر فرحت انتہائی قابل، محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ قابل قدر سماجی کارکن بھی ہے، جو کئی فورمز پر کراچی کے طلبہ کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جامعہ این ای ڈی کی سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے وہ کراچی سمیت تمام طلبہ و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلوں میں مدد فراہم کریں گے اور تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔