ایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں بھی اے پی ایم ایس او کا 38 ویں یوم تاسیس منایا جائے گا
اے پی ایم ایس او کا 38 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام کل بروزاتوار شام چھ بجے لندن کے علاقے ایجویئر کے سنگھم ہال میں اجتماع منعقد کیا جائے گا
لندن ۔۔۔11، جون2016ء
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام کل بروزاتوار اے پی ایم ایس او کا 38 ویں یوم تاسیس منایاجائے گا۔اس سلسلے میں اتوارکی شام چھ بجے لندن کے علاقے ایجویئر کے سنگھم ہال میں ایک اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اجتماع میں لندن کے ساتھ برمنگھم، مانچسٹر،شیفیلڈ،بریڈفورڈ اوردیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدرد شرکت کریں گے۔