11 جون 1978ء کو جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے قیام کے وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ طلبہ تنظیم پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دے گی۔ متین یوسف
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جامعہ کراچی میں لگایا گیا پودا اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔ متین یوسف
آج اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع عہد کرتے ہیں کہ کٹھن سے کٹھن حالات میں ثابت قدم اور صرف و صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار رہیں گے۔ متین یوسف
ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین، دنیا بھر میں مقیم تحریکی ساتھیوں اور حق پرست عوام کو اے پی ایم ایس او کا38 واں یوم تاسیس کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 11؍ جون 2016ء
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف و اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور ایم کیوا یم امریکہ کے ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین، دنیا بھر میں مقیم تحریکی ساتھیوں اور حق پرست عوام کو اے پی ایم ایس او کا38 واں یوم تاسیس کی دل کی گہرائیوں سے مبارک۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کے سلسلے تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ ایم کیو ایم امریکا کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ 11 جون 1978ء کو جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے قیام کے وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ طلبہ تنظیم پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو جنم دے گی لیکن یہ سب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کے سبب ہی ممکن ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے جامعہ کراچی میں لگایا گیا پودا اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اے پی ایم ایس او کے 38ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی ہم ثابت قدم اور صرف و صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کے وفادار رہیں گے اور عزم کرتے ہیں کہ قائد تحریک کے فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے ان کے نظریات کو پھیلاتے رہیں گے۔