Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کورنگی میں انصاری برادری کی استقبالیہ تقریب پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ،ایم کیوایم کےکارکنان اورعلاقائی بلدیاتی نمائندوں سمیت 5 افراد زخمی


کورنگی میں انصاری برادری کی استقبالیہ تقریب پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ،ایم کیوایم کےکارکنان اورعلاقائی بلدیاتی نمائندوں سمیت 5 افراد زخمی
 Posted on: 6/6/2016 1
کورنگی میں انصاری برادری کی استقبالیہ تقریب پر مسلح حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ ،ایم کیوایم کےکارکنان اور علاقائی بلدیاتی نمائندوں سمیت 5 افراد زخمی
کورنگی میں انصاری برادری کی جانب سے نامزد میئر وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا تھا
تقریب میں میئراورڈپٹی میئرکے ساتھ ساتھ علاقے کے منتخب نمائندے بھی موجودتھے
موٹرسائیکلوں پر سوارحقیقی دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی اور استقبالیہ تقریب میں موجودکارکنوں اور علاقائی منتخب نمائندوں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا
حقیقی دہشت گردوں کے حملے میں یوسی چیئرمین محمدفاروق، یوسی کونسلرمحمدعلی،یوسی 23کے کمیٹی ممبررفیع اوردوکارکن جنید اورشکیل زخمی ہوگئے 
ایک حملہ آورکوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوسرے حملہ آورکو پولیس نے حراست میں لے لیا
جرائم پیشہ عناصرخفیہ قوتوں کی ایماء پر دہشت گردی اورشرپسندی کی کارروائیاں کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی
بے گناہ افراد کو دہشت گردی کانشانہ بنانے والے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 6 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے انصاری برادری کے استقبالیہ کے موقع پر تقریب پر مسلح حملہ کرنے اورایم کیوایم کے کارکنوں اورمنتخب نمائندوں کوزخمی کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج کورنگی میں انصاری برادری کی جانب سے ایم کیوایم کے نامزدمیئروسیم اختراور ڈپٹی میئرارشدوہرہ کے اعزازمیں استقبالیہ دیاگیاتھاجس میں میئراورڈپٹی میئرکے ساتھ ساتھ علاقے کے منتخب نمائندے بھی موجودتھے۔ تقریب جاری تھی کہ موٹرسائیکلوں پر سوارحقیقی دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی اور استقبالیہ تقریب میں موجودکارکنوں اور علاقائی منتخب نمائندوں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔حقیقی دہشت گردوں کے اس حملے میں کورنگی یوسی23کے چیئرمین محمدفاروق، یوسی 29کے کونسلرمحمدعلی،یوسی 23کے کمیٹی ممبررفیع اوردوکارکن جنید اورشکیل زخمی ہوگئے ۔ حملہ آورحقیقی دہشت گردوں میں سے ایک حملہ آوردہشت گردکوعلاقے کے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ دوسرے حملہ آورکوموقع پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گردجنہیں نہ کل لانڈھی ،کورنگی، ملیر، لائنزایریاکے علاقے کاامن عزیزتھانہ ہی آج عزیزہے۔ یہ جرائم پیشہ عناصرخفیہ قوتوں کی ایماء پر دہشت گردی اورشرپسندی کی کارروائیاں کررہے ہیں اوران علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اوربلدیاتی نمائندوں کومسلسل دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بے گناہ افرادکودہشت گردی کانشانہ بنانے والے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے ۔ 

9/17/2024 2:13:20 PM