سابق وفاقی وزیر وسینئرسیاستدان جنرل (ر) مجید ملک کے انتقال پررابطہ کمیٹی کا اظہارافسوس
کراچی۔۔۔4جون 2016ء
متحدقومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر او سینئرسیاستدان جنرل (ر) مجید ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گواران سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔ امین