Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 106 اور پی ایس 117 کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی شاندار فتح پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جشن فتح کی تقریب


پی ایس 106 اور پی ایس 117 کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی شاندار فتح پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جشن فتح کی تقریب
 Posted on: 6/2/2016 1
پی ایس 106 اور پی ایس 117 کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدواران کی شاندار فتح پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر جشن فتح کی تقریب
جشن فتح کی تقریب سے ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹیلیفونک خطاب کیا
جشن فتح کی تقریب میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ، ڈپٹی کنوینر ، رابطہ کمیٹی کے اراکین حق پرست 
ارکان اسمبلی ، نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ، سید محمد قمر عباس رضوی ، نامزد حق پرست میئر کراچی ، اور کارکنان کی شرکت
کامیاب امیدواران نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی
کراچی۔۔2جون2016ء
سندھ اسمبلی کی نشستوں حلقہ پی ایس 106اورپی ایس117کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پر ست امیدواران کی شاندار فتح پر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر وپر جشن فتح کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سلسلے میں نائن زیرو کے سامنے خوبصورت اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر’’ جشن فتح ‘‘قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پی ایس 106اور پی ایس 117کے ضمنی انتخابات میں عظیم الشان کامیابی پر حق پرست عوام کو مبارکباد ، ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا ۔رابطہ کمیٹی کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر ز کہف الوریٰ ،سید شاہد پاشا ، ، ،رابطہ کمیٹی کے اراکین . ،نامزد حق پرست میئر کراچی ، وسیم اختر ،حق پرست ارکان اسمبلی ،ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، پی ایس 10کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ، پی ایس 117کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) سید محمد قمر عباس رضوی ، بھی موجود تھے ۔ جشن فتح کی تقریب میں نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین ، بچوں نے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ‘‘’’پتنگ آگئی میدان میں‘‘کے نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔ جشن فتح کی تقریب کا باقاعدہ آغازرات ساڑھے 10بجے ہوا ۔ جشن فتح میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساڑھے 10۔بجے ٹیلی فون لائن پر آتے ہی شرکاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر قائد تحریک جنا ب الطاف حسین کا تالیوں اور نعروں کی گونج میں والہانہ استقبال کیا جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ قبل ازیں مختلف ٹی وی چینلز پر پی ایس 106اور پی ایس 117کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی اطلاع سنتے ہی ایم کیوا یم کے کارکنان ، ہمدردوں اور نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان اور سید محمد قمر عباس رضوی نے کارکنان کے ہمراہ مختلف چھوٹی اور بڑی ریلیوں کی شکل میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پہنچے ، شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھارکھا تھا اور پرجوش انداز میں نعرے لگارہے تھے ۔ 







تصاویر

9/7/2024 6:27:36 PM