Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم قمبرشہداد کوٹ، کشمور اور جیکب آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفسوں سے پریس کلب تک احتجاجی ریلیوں اور دھرنے کا انعقاد


ایم کیوایم قمبرشہداد کوٹ، کشمور اور جیکب آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفسوں سے پریس کلب تک احتجاجی ریلیوں اور دھرنے کا انعقاد
 Posted on: 6/2/2016 1
ایم کیوایم قمبرشہداد کوٹ، کشمور اور جیکب آباد زون کے زیر اہتمام زونل آفسوں سے پریس کلب تک احتجاجی ریلیوں اور دھرنے کا انعقاد
02جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے لاپتہ و اسیر کارکنان اور ندیم قاضی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔احتجاجی ریلی زونل آفس سے شروع ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔جہاں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی نثار احمد پنہور اور عبدالخالق ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج ندیم احمد قاضی سمیت ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 1992 والا فلاپ ڈرامہ از سر نو نشر کرنے کی نا کام کوشش کررہی ہے ،حق پر ست عوام نے پہلے بھی اس ڈرامے کو مسترد کیا تھا اور آج بھی مسترد کرتے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ کا ہر وار عوام اپنے اتحاد اور قائد تحریک پر بھرپور اعتماد کے ذریعے ناکام بنا یں گے۔ دریں اثناء کشمورزون سے بھی ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم شیخ ،کشمورزون کے انچارج و اراکین ،تمام یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان و ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی ریلی جب پریس کلب پہنچی تو شرکاء نے شدید گرمی کے باوجود دھرنا دیا ۔ دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم شیخ نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اس میں سے اگر چند ڈول نکال بھی جائیں تو سمندر پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ آج پاکستان کے 98 فیصد غریب اور محکوم عوام کا اگر کوئی قائد ہے تو وہ صرف قا ئد تحریک جناب الطاف حسین ہیں۔ ایم کیو ایم کے سابقہ سیکٹر انچارج ندیم احمد قاضی سمیت ایم کیوایم کے سیکڑوں بے گناہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے ۔آخر میں ریلی کے شرکاء نے قائد تحریک کے حق میں پرزور نعرے لگائے جس کے بعد ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔آج ایم کیو ایم جیکب آباد زون کے زیر اہتمام جیکب آباد پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی اسلم شیخ ،انچارج و اراکین زونل کمیٹی ،کارکنان و ہمدروں اور حق پر ست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم شیخ نے کہا کہ ندیم قاضی اور دیگر بے گناہوں کوفوری طور پر رہا کیا جائے ،لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے اور ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلایا جائے اور کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے


9/8/2024 10:50:25 PM