Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی ایس 106کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لیاقت آباد الکرم اسکوائر پراجتماع کا انعقاد


پی ایس 106کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لیاقت آباد الکرم اسکوائر پراجتماع کا انعقاد
 Posted on: 5/29/2016
پی ایس 106کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیراہتمام لیاقت آباد الکرم اسکوائر پراجتماع کا انعقاد 
نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کے باعث کارنر میٹنگ جلسہ میں تبدیل ہوگئی 
پنڈال کو ایم کیوایم کے پرچموں ، انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا
شریف آباد ، موسیٰ کالونی ، اسحاق آباد ، غریب آباد ، بندھانی کالونی ، یوسی 2ابن سینا ، لیاقت آباد 2، 4نمبر ، لیاقت آباد 10، 9، 8، پیلی کوٹھی اور راجپوت کالونی سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد 
کارنر میٹنگ کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا 
ڈیوٹی پر مامور خواتین نے ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچم سرخ سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن اور دوپٹے اوڑھ رکھے تھے
مرد کارکنان نے سبز رنگ کے کیپ لگا رکھے تھے جس پر MQMتحریر تھا 
کراچی ۔۔۔29، مئی 2016ء 
پی ایس 106کی نشست پر 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام لیاقت آباد الکرم اسکوائر پر ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جونوجوانوں، بزرگوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ انتخابی کارنر میٹنگ کے سلسلے میں لیاقت آباد دس نمبر کے پل کی چڑھائی سے قبل خوبصورت اسٹیج بنایا گیا تھا جس پر ’’قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اسکیج بنایا گیا تھا اور انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز بنائے گئے تھے جبکہ کارنر میٹنگ ضمنی الیکشن 106برائے نامزدحق پرست امیدوار محفوظ یار خان ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا ۔کارنر میٹنگ کے پیڈال کو ایم کیوایم کے پرچموں ، انتخابی نشان پتنگ کے ماڈلز اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔کارنر میٹنگ میں پی ایس 106کے علاقے شریف آباد ، موسیٰ کالونی ، اسحاق آباد ، غریب آباد ، بندھانی کالونی ، یوسی 2ابن سینا ، لیاقت آباد 2، 4نمبر ، لیاقت آباد 10، 9، 8، پیلی کوٹھی اور راجپوت کالونی سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے ریلیوں اور جلوسوں کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور جو ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘’’یہ شہر ہے کس قائد کا ‘‘’’زندہ ہے مہاجر زندہ ہے ‘‘’’گولی بھی کھا کے زندہ ہے ‘‘’’نعرہ متحدہ جئے متحدہ ‘‘کے نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔ کارنر میٹنگ میں ڈیوٹی پر مامور خواتین نے ایم کیوایم کے سہ رنگی پرچم سرخ سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن اور دوپٹے اوڑھ رکھے تھے جبکہ مرد کارکنان نے سبز رنگ کے کیپ لگا رکھے تھے جس پر MQMتحریر تھا ۔ انتخابی کارنر میٹنگ کا باقاعدہ آغاز 9:00بجے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رفیق نے حاصل کی ۔بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے رکن محمد کمال ، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106محفوظ یار خان، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کارنر میٹنگ میں سفید کرتے پاجامے اور کالی واسکوٹ پہن کر شرکت کی جبکہ انہوں نے واسکوٹ پر ایم کیوایم کے انتخابی نشان پتنگ کا بیج بھی لگا رکھا تھا۔ کارنر میٹنگ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین 10:00بجے ٹیلی فون لائن پر آئے جس کا اعلان ہوتے ہی شرکاء میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جنا ب الطاف حسین کا تالیوں اور نعروں کی گونج میں والہانہ استقبال کیا جس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کا ترانہ ’’مظلوموں کا ساتھی ہے الطاف حسین ‘‘ کی ریکارڈ بھی بجائی گئی ۔ 





مزید تصاویر

9/17/2024 1:58:52 PM