Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمشہ محنت کشوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ،انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی


ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمشہ محنت کشوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ،انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی
 Posted on: 5/29/2016
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمشہ محنت کشوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ،انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی 
مزدورں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،انچارج یونایئنڈ لیبر فیڈریشن جاوید بلال
نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں نومنتخب یونین کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب
کراچی۔۔۔29مئی 2016ء
متحدہ قومی مومنٹ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی اور جوائنٹ انچارج انجینئرکاشف خان نے کہاکہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے ہمشہ محنت کشوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ہے بلکہ عملی جد وجہد بھی کر تی رہی ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں نومنتخب یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین سے رابطہ کو مزید منظم و مربوط بنایا جائے اور ساتھ ہی ساتھ ملازمین سے اُن کے دیگر حل طلب مسائل بھی دریافت کیئے جائیں تاکہ آنے والے دنوں میں ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے میں ورکروں کے حقو ق کیلئے لیبر ڈویژن کی شکل میں بہترین پلیٹ فارم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی یونین ادارے کے چیدہ چیدہ مسائل پر توجہ دے تاکہ ملازمین کا معیار زندگی بلند ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ حق پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے مستقبل کو محفوظ ہاتھوں میں دے کر ترقی و کامرانی حاصل کرسکتا ہے اور انشاء اللہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن محنت کشوں کیلئے ترقی و خوشحالی کے راستے بناتی رہے گی۔یونایئنڈ لیبر فیڈریشن کے انچارج جاوید بلال نے ہوئے کہا کہ مزدورں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اس مو قع پر یونین کے صدر محمد رفیق صدیقی اورجنرل سیکر یٹر ی عبد الر حمن نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں انچارج لیبر ڈویژن متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اسدکاظمی بھائی نے یونین کے تمام نومنتخب عہدیاران سے حلف لیا۔


9/7/2024 4:07:55 PM