Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن برائے پی ایس 106کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدور محفوظ یار خان کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے


ضمنی الیکشن برائے پی ایس 106کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدور محفوظ یار خان کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے
 Posted on: 5/5/2016 1
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 106کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدور محفوظ یار خان کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے
انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز ایف سی ایریا لیاقت آباد عقب الکرم اسکوائر پر بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی
میں قائدتحریک کی تمام امیدوں پر پورا اتروں گا اور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار 
بناؤں گا، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106محفوظ یار خان 
جناب الطاف حسین کو کسی عہدہ یا ستائش کی تمنا نہیں ہے وہ صرف صرف خلق خدا کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2016ء 
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 106کی نشست پر نامزد ایم کیوایم کے امیدور محفوظ یار خان کی انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں کا انعقاد اور گھر گھر عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز لیاقت آباد فیڈرل کیپٹل ایریا الکرام اسکوائر کے عقب میں ایک بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کے نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، شیخ صلاح الدین ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی ، نامزد حق پرست امیدوارمحفوظ یار خان اور ڈسٹرکٹ سینٹر ل کے نامزد چیئرمین ریحان ہاشمی نے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ روا رکھی جانے والی ظلم و زیادتی اور انصافیاں حد سے گزر گئیں ہیں اور ایم کیوایم کے سیاسی ، جمہوری ، معاشی اور انسانی حقوق کے حوالے سے استحصال نے ثابت کردیا ہے کہ ایم کیوایم مظلوم قومیتوں کی نمائندگی کررہی ہے اور جناب الطاف حسین مظلوم قومیتوں کے واحد سچے لیڈر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نہ جھکنے والے اور نہ بکنے والے جناب الطاف حسین کا نامزد کردہ امیدوار ہوں ،انشا اللہ میں قائدتحریک کی تمام امیدوں پر پورا اتروں گا اور اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ تک محفوظ یار خان کو کوئی نہیں جانتا تھا اور آج جب سے محفوظ یار خان جناب الطاف حسین کے نام سے پہچانے جانے لگے تو تب سے محفوظ یار خان کو کراچی کا بچہ بچہ جاننے لگا ہے اور یہ سب جناب الطاف حسین کی کرشمہ ساز اور عہد ساز شخصیت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ کراچی میں ظلم و زیادتی اور انصافیوں کے خاتمے کیلئے 2جون کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم اور شیخ صلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو کسی عہدہ یا ستائش کی تمنا نہیں ہے وہ صرف صرف خلق خدا کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی مثال کے کے ایف کی امدادی سرگرمیاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی شہر جناب الطاف حسین کا ہے اور یہاں کی عوام صرف الطاف حسین کے دیئے ہوئے شعور سے سوچتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جناب الطاف حسین کے خلاف تمام گھناؤنی سازشیں ناکام ہوتی چلی آئی ہیں ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو ماورائے عدالت اور ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا گیا ، اب بھی ہزاروں کارکنان جیلوں میں اسیر ہیں جن پر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالاجارہا ہے ۔ نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کہا کہ 

9/8/2024 6:49:18 PM