Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کا نذیر حسین یونیورسٹی کا دورہ


متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کا نذیر حسین یونیورسٹی کا دورہ
 Posted on: 5/23/2016
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کا نذیر حسین یونیورسٹی کا دورہ
وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی قمر منصور، عبدالقادر خانزادہ، محفوظ یار خان اور حال ہی میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والی نامور شخصیات کرم چند، جاوید اقبال، ڈاکٹر پروفیسر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق، حیدر امام رضوی اور امجد اللہ خان شامل تھیں
نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین نے یونیورسٹی گیٹ پر ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا
وفد نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات میں یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا 
کراچی ۔۔۔ 23؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین قمر منصور، عبدالقادر خانزادہ، محفوظ یار خان نے حال ہی میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والی نامور شخصیات کرم چند، جاوید اقبال، ڈاکٹر پروفیسر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق، حیدر امام رضوی اور امجد اللہ خان کے ہمراہ وفد کی شکل میں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت فیڈرل بی ایریا میں قائم کردہ نذیر حسین یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ نذیر حسین یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین نے یونیورسٹی گیٹ پر ایم کیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔ ایم کیو ایم کے وفد نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی و تعلیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں ایم کیو ایم کے وفد نے یونیوسٹی کی فارمیسی فیکلٹی، ایجوکیشن اینڈ سائنسز فیکلٹی، آرکیٹیکچر فیکلٹی، بزنس فیکلٹی، میکینکل انجینئرنگ فیکلٹی، الیکٹریکل انجینئرنگ فیکلٹی اور دیگر تعلیمی شعبوں کا بھی دورہ کیا اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔ 





تصاویر

9/15/2024 6:54:20 AM