تنظیمی نظم وضبط اورتنظیمی اصولوں کی خلاف ورذی کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کوتین ماہ کے لئے معطل کردیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔۔ 21 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط اورتنظیمی اصولوں کی خلاف ورذی کرنے پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی کوتین ماہ کے لئے معطل کردیاہے۔یہ فیصلہ ارم فاروقی سے ان کے غیرتنظیمی عمل پرتفصیلی جواب طلبی کے بعدکیاگیا ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔