ملیرسعودآباد میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کی شہادت اورایککارکن کے بھائی کامران کوزخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اگریہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تواس سے امن وامان کی صورتحال اورخراب ہوگی جسکی تمام ترذمہ داری حکومتاوراس کی انتظامیہ پرعائدہوگی ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے کارکن فہد کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے ،علاقے کاامن تباہ کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کولگام دی جائے فہداحمدشہید کے لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہارتعزیت ،رابطہ کمیٹی نے زخمی کامران کی بھی جلدصحتیابی کی دعاکی
کراچی ۔۔۔ 20 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیرسعودآبادکے علاقے میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کی شہادت اورایک کارکن کے بھائی کامران کوزخمی کرنے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حقیقی دہشت گردگزشتہ چندروزسے لانڈھی، ملیراورلائنزایریامیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوچن چن کردہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں، ایم کیوایم کے دفاترپرحملے کررہے ہیں، فائرنگ کرکے علاقے میں دہشت گردی کابازارگرم کررہے ہیں لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے ان حقیقی دہشت گردوں کے خلاف کائی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ اس چھوٹ کانتیجہ یہ ہے کہ حقیقی دہشت گردوں گزشتہ رات ایم کیوایم کے نہتے کارکنوں پر گولیاں برساکرایک کارکن کوشہیداوردوسرے کوزخمی کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے جھوٹ مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب کھلے عام ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گرد وں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگریہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تواس سے امن وامان کی صورتحال اورخراب ہوگی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت اوراس کی انتظامیہ پرعائدہوگی ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن فہد کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورعلاقے کاامن تباہ کرنے والے حقیقی دہشت گردوں کولگام دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے فہداحمدشہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ فہدشہیدکی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی نے زخمی کامران کی بھی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔