ملیرسعودآبادکے علاقے میں مسلح حقیقی دہشت گردوں کی فائرنگ، ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کوشہیداورایک کارکن کے بھائی کامران زخمی ہوگئے
مدینہ کالونی میں موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح حقیقی دہشت گردوں نے فہدپر نہایت قریب سے فائرنگ کی، فہدکوسرمیں گولی لگی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
مسلح حقیقی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے کارکن سلام کے بھائی کامران پر بھی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے،ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، ملیرکے منتخب نمائندے اورعلاقائی ذمہ داران و کارکنان اسپتال پہنچ گئے
ملیرمیں حقیقی دہشت گرد چند روزسے ایم کیوایم کے کارکنوں کو کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اپنے گھرچھوڑ کرعلاقے سے چلے جائیں
حقیقی دہشت گردوں نے علاقے میں واقع ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر نشانات بھی لگائے ہیں
اس صورتحال کی اطلاع علاقے کے پولیس حکام کوتفصیل سے دی جاچکی ہے لیکن ہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے
کراچی ۔۔۔ 20 مئی 2016ء
ملیرسعودآبادکے علاقے میں مسلح حقیقی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن فہد کوشہیداورایک کارکن کے بھائی کامران کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کوتقریباًایک بجے شب سعودآبادکے علاقے مدینہ کالونی میں موٹرسائیکلوں پرسوارمسلح حقیقی دہشت گردوں نے ایک گلی میں گھس کرایم کیوایم کے ایک کارکن فہدپر نہایت قریب سے فائرنگ کی ۔ اطلاعات کے مطابق فہدکوسرمیں گولی لگی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ مسلح دہشت گردوں نے گلی میں قریب ہی واقع ایم کیوایم کے کارکن سلام کے بھائی کامران پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے لیکن خوش قسمتی سے گولی ان کے کان کوچھوتے ہوئے گزرگئی ۔ انہیں فوری طورپرجنا ح اسپتال لے جایاگیاجہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، ملیرکے منتخب نمائندے اورعلاقائی ذمہ داران و کارکنان اسپتال پہنچ گئے اورواقعہ کی تفصیلات معلوم کیں ۔منتخب نمائندون اور ذمہ داران نے علاقے میں جاکرفہدشہیدکے لواحقین سے بھی تعزیت کی ۔ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کی جانب سے علاقہ پولیس کوفوری طورپر واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیاگیالیکن صبح تک اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔ بتایاجاتاہے کہ لانڈھی کی طرح ملیرمیں بھی حقیقی دہشت گردگزشتہ چند روزسے ایم کیوایم کے کارکنوں کوکھلی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ اپنے گھرچھوڑ کرعلاقے سے چلے جائیں ورنہ انہیں نشانہ بنایاجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق حقیقی دہشت گردوں نے علاقے میں واقع ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر نشانات بھی لگائے ہیں ۔ اس صورتحال کی اطلاع علاقے کے پولیس حکام کوتفصیل سے دی جاچکی ہے لیکن ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں شدیداشتعال پایاجاتاہے۔