ایم کیوایم حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کی گرفتاری اورکارکنوںکے گھروں پر چھاپے سراسرظلم ہیں۔ ندیم نصرت کنوینرایم کیوایم
رینجرزنے بغیروارنٹ کے چھاپے مارے، خواتین اہلکاربھی ساتھ نہیں تھیں ،رینجرز اہلکاروں نے گھروں میں سوئی ہوئی خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اورچادروچاردیواری کاتقدس پامال کیا ۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ کرکے کارکنوں پرتشدداوریونٹ آفس کونذرآتش کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیااسکےبجائے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ ندیم نصرت
رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتا ریوں کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے ٹولے کوحیدرآبادپرمسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت
ایم کیوایم کے گرفتارشدہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوفی الفورر ہاکیاجائے اورریاستی ظلم وستم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 15 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتار یوں کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب رینجرزنے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں پراچانک بلاجوازچھاپے مار کرگرفتاریاں شروع کردیں۔رینجرزنے حیدرآبادکی زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اورراحیل فہیم کوان کے گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا۔سہیل مشہدی اوررفیق اجمیری نومنتخب حق پرست یوسی چیئرمین بھی ہیں۔ رینجرز نے اے پی ایم ایس او حیدرآباد کے سیکٹرانچارج علی رضا وکیل کے گھرپر چھاپہ مارا اوران کے نہ ملنے پر انکے بوڑھے والد محمدوکیل کو حراست میں لے لیا۔رینجرزنے اے پی ایم ایس او کے سابق سیکٹرممبر عامرخانزادہ کے گھرپر بھی چھاپہ مارا۔ وہ اپنے گھرپر نہ ملے تورینجرز نے ان کے بھائی کے گھرپربھی چھاپہ مارا۔ رینجرزنے حالی روڈکے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکنوں نعیم چھیپا اورشبیرگدی کے گھروں پربھی چھاپے مارے۔رینجرزنے بغیروارنٹ کے چھاپے مارے،انکے ساتھ خواتین اہلکاربھی نہیں تھیں اوررینجرزکے اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کرسوئی ہوئی خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اورچادروچاردیواری کاتقدس پامال کیا۔ زونل کمیٹی کے ارکان سیدسہیل مشہدی، رفیق اجمیری اور راحیل فہیم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے اور انکے بارے میں کچھ نہیں بتایا جارہاہے ۔ ندیم نصرت نے حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دوروزقبل اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ ٹولے کے جرائم پیشہ افراد نے بھائی خان چاڑی کے علاقے میں قائم ایم کیوایم کے زونل آفس پر حملہ کرکے وہاں زونل کمیٹی کے ارکان، رکن اسمبلی راشدخلجی اور کارکنوں کوتشددکانشانہ بنایااورپنجرہ پول کے علاقے میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس کونذرآتش کردیا لیکن ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی کی تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیااسکے بجائے ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ندیم نصرت نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کے قائم کردہ ضمیر فروش ٹولے کو حیدرآبادمیں کوئی پذیرائی نہیں ملی ہے تو رینجرز کے ذریعے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کرکے جرائم پیشہ عناصرپر مشتمل اس ٹولے کوحیدرآبادپرمسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ بلاجواز گرفتاریاں سراسرظلم ہیں اورہم اس ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے ان گرفتارشدہ ذمہ داروں اورکارکنوں کوفی الفور ر ہاکیاجائے اورریاستی ظلم وستم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔