مہاجرین حلقوں میں ہزاروں جعلی ووٹوں کے اندارج کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ،طاہر کھوکھر
لیگی قیادت،مہاجرین کے نام پرکشمیریوں کے جعلی ووٹ درج کروادیئے ، طاہر کھوکھر
جعلی اور بوگس ووٹو ں کا اندراج کرکے کرپشن میں لتھڑی لیگی قیادت نے پوری کشمیری قوم کی تذلیل کی لیگی قیادت کشمیر ی قوم سے معافی مانگے ، طاہر کھوکھر
مظفر آباد۔۔۔13، مئی 2016ء
آزاد کشمیر اسمبلی میں ایم کیوایم کے حق پرست پارلیمانی لیڈر وسابق وزیرٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مہاجرین حلقوں میں ہزاروں جعلی ووٹوں کے اندراج کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی قوت کو مہاجرین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کشمیری مہاجرین سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہاکہ اس عمل سے ن لیگ کی دھونس دھاندلی کی سیاست بے نقاب ہو چکی ہے،13وارڈوں میں ن لیگ کے پنجابی کارکنان کے 1500جعلی ووٹوں کا ندارج کیا گیا ہے جب کہ ننکانہ صاحب کی پوری لسٹ ہی جعلی ہے اور اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں جعلی ووٹ درج کیئے گئے ہیں۔طاہر کھوکھر نے کہا کہ لیگی قیادت اور پنجاب الیکشن کمیشن دھونس دھاندلی کے ذریعے مہاجرین کا مینڈیٹ چرانے کی مذموم سازش کررہے ہیں،آج مہاجرین کشمیر کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے والے کس منہ سے کشمیریوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں جعلی ووٹ منسوخ کے جائیں اور سینکڑوں غیر کشمیریوں کو کشمیری ظاہر کر نے پر لیگی قیادت کشمیری قوم سے معافی مانگے وگرنہ احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے جس کی زمہ دار ی لیگی قیادت اور الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی۔