Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2013ء سندھ میں دیہی اور شہری کی تفریق ہے، انجینئر توصیف اعجاز
Posted on: 9/5/2013 1
اساتذہ اور طلباء سندھ کی تقسیم کے اس عمل کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کریں
تعلیم پر سیاست قوموں اور ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جاتی ہے
وہ دن دور نہیں جب ملک کے ہر کونے میں حق پرستی کا پرچم لہرائے گا، عادل خان
اے پی ایم ایس او کے سیکٹر اے، بی کے کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔۔ 05؍ ستمبر 2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل توصیف اعجاز نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی ترمیمی بل 2013ء سندھ میں دیہی اور شہری کی تفریق ہے اور اس کی منظوری سے طلبا ء و اساتذہ میں احساس محرومی جنم لے رہا ہے۔ تعلیم پر سیاست قوموں اور ملکوں کو تباہی کے دہانے پر لے جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے پی ایم ایس او کی جانب سے سیکٹر اے اور سیکٹر بی میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہاکہ وہ تمام سیاسی و مذ ہبی جماعتیں جو کراچی کے نوجوانوں کی بات کرتی ہیں اس ترمیمی بل پر خاموش ہیں ۔ انھوں نے بل کو انتہائی متعصب قراردیتے ہوئے اس بات کا عندیہ دیا کہ اے پی ایم ایس او اس بل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریگی ۔انھوں نے اساتذہ کرام اور طلباء سے مطالبہ کیا کے و ہ سندھ کی تقسیم کے اس عمل کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کریں اور پاکستان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔اس موقع پر اے پی ایم ایس اوکے جوائنٹ سیکریٹری عادل خان ، مرکزی کابینہ کے رکن احمر فلسطینی اور ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔بعد ازاں عادل خان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے کارکنان باطل پرست قوتوں کے خلاف پر عزم ہیں ،آج قائد تحریک کا نظریہ ملک بھر کے غریب و متوسط طبقے تک پہنچ رہا ہے اور لوگ جوق درجوق اس تحریک میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حق پرستوں کو دبانے کی تمام تر سازشیں نا کام ہوئی تھیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی ظالم قوتیں نا مراد ہوں گی ۔ انھوں نے کارکنان کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں اساتذہ کرام اور بزرگوں کا احترام کریں اور قائد کے نظریے کو عام طالبعلموں میں احسن طریقے سے عام کریں وہ دن دور نہیں جب ملک کے ہر کونے میں حق پرستی کا پرچم لہرائے گا۔
2/10/2026 6:29:50 PM
اپڈیٹ۔ 8 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں
...
08 Feb 2026
اپڈیٹ۔ 7 فروری 2026ء : MQM کے بانی وقائد جناب الطاف حسین جو طبیعت کی ن
...
07 Feb 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الک
...
06 Feb 2026
اپڈیٹ ۔ 5 فروری 2026ء : ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی طبیعت
...
05 Feb 2026
اپڈیٹ : 4 فروری 2026ء : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حس
...
04 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت میں آج بہتری
...
03 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کو آج بروز پیر لندن ک
...
02 Feb 2026
جناب الطا ف حسین کوطبیعت کی ناسازی کے باعث اتوار کی شام اسپتال لے جایا
...
01 Feb 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
...
01 Feb 2026
اگر الطاف حسین کی عوامی مقبولیت پر کسی کو شک ہے تو کراچی اورحیدرآباد
...
31 Jan 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us