پشاورمیں پی ٹی آئی کے جلسہ میں ایک ماڈل خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ ندیم نصرت
اس سے قبل اسلام آباداور لاہورمیں بھی پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونماہوچکے ہیں
یہ شرمناک عمل بندہوناچاہیے اور خواتین کی عزت اوراحترام کرناچاہیے۔ندیم نصرت
لندن۔۔۔9، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پشاورمیں پی ٹی آئی کے جلسہ میں ایک ماڈل خاتون کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بدتمیزی کی شدیدمذمت کی ہے اوراس واقعہ کوانتہائی شرمناک عمل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ اس سے قبل اسلام آباداور لاہورمیں بھی ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونماہوچکے ہیں اورآج پشاورمیں بھی ایک خاتون ماڈل کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیاہے جوانتہائی افسوسناک اورشرمناک عمل ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ شرمناک عمل بندہوناچاہیے اور خواتین کی عزت اوراحترام کرناچاہیے
English