شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نیا سلسلہ شروع کرکے شہر کا ماحول خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
خرم ذکی سچے سماجی کارکن تھے اور بلاامتیاز جذبہ ا نسانیت سے سب کی خدمت کر تے تھے
آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا ، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی آپریشن کا رُخ ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا جس کابراہ راست فائدہ مذہبی انتہا پسندوں کو ہوا اور کراچی ان کیلئے جنت بنا دیا گیا
ہم نے دہشت گردی کیخلاف کراچی آپریشن کی کل بھی حمایت کی اور ہمیشہ کرتے رہیں گے
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔ 08؍ مئی 2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیرو پارلیمانی لیڈر برائے قومی اسمبلی ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نیا سلسلہ شروع کرکے شہرکا ماحول خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور ہمیشہ کی طرح یہ بات دیکھنے میںآئی کہ ایسے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جارہاہے جو غیر جانبدار سول سوسائٹی کے رضا کار ہوں یا اس شہر کی کی خدمت کررہے ہوں، اس طرح کی کاروائیوں سے حق کیلئے آواز اُٹھانے والوں کو خاموش رہنے کا پیغام دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خرم ذکی سماجی کارکن تھے جو بلاامتیاز جذبہ انسانیت سے سب کی خدمت کر تے تھے ہم ان کے قتل کی بھرپور مذمت کر تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ انہوں نے خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا ظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت کراچی کے امن کو پھر سے خراب کیا جارہا ہے، کراچی آپریشن کا رُخ ایک سازش کے تحت ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیا جس کابراہ راست فائدہ مذہبی انتہا پسندوں کو ہوا اور کراچی ان کیلئے جنت بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہم نے ایک مطالبہ کیا تھاکہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی میں ایک آپریشن کیا جائے وہیں آج ہم کہتے ہیں کہ خدارا کراچی آپریشن کی سمت درست کی جائے تاکہ انسانیت کے اصل دشمن اور مذہبی انتہا پسندوں کو کراچی میں آماج گاہیں بنانے کا موقع نہ ملے ، انہوں نے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں جو کراچی میں مکمل امن قائم نہیں ہونے دے رہے ہیں،آٖفتا ب احمد کے قتل کے بعد آرمی چیف نے اس کا نوٹس لیا تو ہم نے اس کا خیر مقدم کیا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارے زخموں پرجو مرہم رکھنے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ جاری رہنا چاہئے ہم آگے بھی بہتر امید کر تے ہیں لیکن ایم کیوایم کے اکثریتی علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی فضا جو شروع کی گئی ہے تاکہ ایک مرتبہ پھر غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، ایک بار پھر من گھڑت رپورٹ تیار کی جائے کہ اس میں ایم کیوایم کے عسکری ونگ یا ایم کیوایم کے عناصرملوث ہو سکتے ہیں ۔جبکہ مختلف بڑے واقعوں میں بھی ایسی ہی قیاس آرائی ہوئیں سانحہ صفورا، پروفیسر شکیل اوج،جیسے واقعات میں بھی ہمارے ہی خلاف پروپگنڈہ ہواجبکہ مجرم پکڑے گئے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا کہ ان میں سب کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد شامل تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ریاستی اداروں کے درمیان ایک عرصے نفرت پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے ان کی کوشش ناکام رہی ہمارا تعاون جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک نئی تعمیر و ترقی کا دور شروع کرنا چاہتے ہیں مئیر و ڈپٹی مئیر حلف اٹھائیں گے تو مسائل حل کرنے کا نیا سفر شروع کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خرم ذکی نے نظریاتی طور پر اپنے سوشل میڈیا پر آفتاب احمد کی شہادت پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی کیا ان کو اس بات کی سزا دی گئی؟ انہوں نے کہاکہ قانون نفاذ کرنے والے اداروں کو ثبوت جمع کر کے اصل مجرموں کے پیچھے جانا ہو گا، حالیہ دنوں میں ڈیفنس کے علاقے میں القاعدہ کا گروپ پکڑا گیا جو وزیراعلی کے بیٹے اور نامزد مئیر وسیم اختر کی ریکی کررہے تھے وہ ان لوگوں کو اغواء کرنا چاہتے تھے ہم جنرل راحیل شریف اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کر تے ہیں کے وسیم اختر کی سیکورٹی کو بہتر کیا جائے ہمیں بھی سیکورٹی خطرات سے آگاہ کیا گیا آپ اپنی نقل و حمل محدود رکھیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچنے کیلئے جن دہشت گردوں سے خطرہ ہے انکے خلاف ایک فیصلہ کن آپریشن کرنا ہوگا ، خرم ذکی کی شہادت دہشت گردی کا ایک کھلا واقع ہے وہ دہشت گرد جو مذہب کے نام پر کھلا سرٹیفکٹ دیتے ہیں جو سیاسی جماعتوں کے کردار کو ختم کرکے مذہبی انتہا پسندوں کیلئے جگہ بنانا چاہتے ہیں ایسے عناصر جو خودکش حملے ، بم دھماکے کرنے والے عناصر کراچی میں موجود ہیں ان کا پتہ لگایا جائے ان کے خلاف بھر پور کارائی کی جائے ہم پہلے بھی ساتھ تھے ابھی شانہ بشانہ ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔