Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد ملک وقوم کی محافظ ہے،محمد ظفر خان


 Posted on: 5/1/2016 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد ملک وقوم کی محافظ ہے،محمد ظفر خان
ملک کی تاریخ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین پہلے لیڈر ہیں جنھوں نے غریب و متوسطہ طبقہ کی عوام میں سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اعلیٰ اقتدار ایوانوں میں بھیج کر حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھی،محمد ظفر خان
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ملک میں ایک ایسا نظام قائم کریگی جس کی بدولت ملک پر قابض باطل قوتوں کا خاتمہ ہوگا اور ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا،محمد ظفر خان
ایم کیو ایم محب وطن پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک بقاء و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کو اپنا نصب العین مانتی ہے،عابدغوری
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ملک میں ظلمت کے اندھیروں کے خاتمے کے لیے روشنی کی کرن کی مانندہے،راشد خلجی
قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانے کیلئے حق پرستانہ جدوجہد کی بنیاد رکھی،دلاور قریشی ایڈوکیٹ
یم کیو ایم آفس پر منعقدہ ذمہ داران و حق پرست نمائندوں کے اجلاس سے خطاب
حیدرآباد ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد ملک وقوم کی محافظ ہے۔ن خیا لا ت کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے نگراں زونل انچارج محمد ظفر خان نے ایم کیو ایم آفس پر منعقدہ ذمہ داران و حق پرست نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین پہلے لیڈر ہیں جنھوں نے غریب و متوسطہ طبقہ کی عوام میں سے پڑھے لکھے نوجوانوں کو اعلیٰ اقتدار ایوانوں میں بھیج کر حقیقی انقلاب کی بنیاد رکھی جسے موروثی حکمرانوں نے ان کا جرم بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جدوجہد ملک میں ایک ایسا نظام قائم کریگی جس کی بدولت ملک پر قابض باطل قوتوں کا خاتمہ ہوگا اور ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک میں حقیقی انقلاب کا آغاز کر کے باطل قوتوں کے تمام بت توڑ گرائے جو باطل قوتوں کوبرداشت نہیں اس ہی لئے ایم کیو ایم کے خلاف گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم نے پاکستان بنانے کیلئے ہجر ت کی اور ملک وقوم کی ترقی ا رو خوشحالی کیلئے قیام پاکستان سے لیکر آج تک قربانیاں دیتی آرہی ہے ان کی حب الوطنی پر الزامات لگانے والے ملک و قوم سے کیسے مخلص ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کا انقلابی نظریہ ہی ملک کو مضبوط اور عوام کو خوشحال بنا سکتا ہے۔اجلاس سے ایم کیو ایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم محب وطن پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک بقاء و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کو اپنا نصب العین مانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات نے سیاست میں خدمت انسانیت کو روشناس کروایا ۔اجلا سے حق پرست رکن راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ملک میں ظلمت کے اندھیروں کے خاتمے کے لیے روشنی کی کرن کی مانندہے اور روشنی کی کرن بہت جلدملک سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ کردیگی ۔اجلاس سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام کو بااختیار اور خوشحال بنانے کیلئے حق پرستانہ جدوجہد کی بنیاد رکھی ۔

9/15/2024 12:25:43 AM