معروف صحافی اور ٹی وی اینکر خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پر اظہار تعزیت
کراچی ۔۔ یکم؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کیپیٹل ٹی وی کے اینکر اور معروف صحافی خوشنود علی خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خوشنود علی خان سمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)