Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں مہاجروں اوران کی واحد آوازایم کیوایم کوکچلاجارہاہے۔الطاف حسین


پاکستان میں مہاجروں اوران کی واحد آوازایم کیوایم کوکچلاجارہاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 4/30/2016
پاکستان میں مہاجروں اوران کی واحد آوازایم کیوایم کوکچلاجارہاہے۔الطاف حسین
مہاجروں اوران کی واحدنمائندہ جماعت کوختم کرنے کے لئے ریاست کی پوری طاقت استعمال کی جارہی ہے 
ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں
حکومت کواس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ سرکاری حراست میں خالدشمیم کی وڈیوکس نے بنائی، کس نے اس کوبیان لکھ کردیا اورکس نے بیان ریکارڈ کرکے میڈیاکوجاری کیا
ہم تمام ترمظالم کے باجودسرنہیں جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم سے نکالے گئے لوگوں کوسرکاری سرپرستی میں کراچی لایاگیاہے
ایم کیوایم کے کارکنوں سے سرکاری اہلکارکہہ رہے ہیں کہ مہاجرشناخت کوختم کردیاجائے گا جبکہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں لائے گئے ضمیرفروش عناصر بھی کھل کریہ کہہ رہے ہیں کہ اب مہاجرکارڈنہیں چلے گا
اوورسیزمیں رہنے والے کارکنان اپنے فرض کوپہچانیں،یہ آپ کی نسلوں کی بقاء کامعاملہ ہے
آپ کاقومی فریضہ ہے کہ آپ انسانی حقوق کے اداروں اورکانگریس اراکین سے ملاقات کریں اور انہیں اپنی قوم پرہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجلاس سے خطاب
لندن ۔۔۔ 30 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں مہاجروں اوران کی واحد آوازایم کیوایم کوکچلاجارہاہے اوراس مقصدکے لئے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں لیکن ہم تمام ترمظالم کے باجودسرنہیں جھکائیں گے اوراپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں اورکارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام امن کے نام پر کئے جانے والے آپریشن میں ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے ،ستمبر2013ء سے شروع کئے گئے آپریشن کے دوران ڈیڑھ سوسے زائدکارکنان لاپتہ ہیں جن کوگرفتارکرنے کے بعداب تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا،ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ رہنماؤں تک کونہیں بخشاگیا، نائن زیروپرچھاپہ مارکرکارکنوں کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان ،قمرمنصور،کہف الوریٰ کوگرفتارکیا، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشاہدپاشاجن کے خلاف کسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں تھا، انہیں گرفتارکرلیاگیااورتاحال رہانہیں کیاگیا۔ ان لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ نے دوروز تک کراچی پریس کلب پر پرامن احتجاجی دھرنادیالیکن کس نے توجہ نہیں دی۔ لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ انصاف کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم کرنے والاکوئی نہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک طرف تویہ ظلم جاری ہے اوردوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایم کیوایم سے نکالے گئے لوگوں کوسرکاری سرپرستی میں کراچی لایاگیاہے ، سرکاری ایجنسیوں کے بعض عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں، ایم این ایز ، ایم پی ایز،سینیٹرزتنظیمی عہدیداروں اوربشمول ڈاکٹرفاروق ستار سب کودھمکی آمیزفون آرہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کوچھوڑکراسٹیبلشمنٹ کی پارٹی میں شامل ہوجائیں ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیارہوجائیں۔سرکاری سرپرستی میں 24 اپریل کوپچاس کروڑروپے سے زائدخرچ کرکے ان کاجلسہ کرایا گیا ، عوام نے اس جلسہ کومستردکردیا تواس میں پیسے دے کرکرائے کے لوگوں کومدعوکیاگیا۔میڈیانے بھی کھل کراس جلسہ کی ناکامی کاذکر کیا ۔اس جلسہ کی ناکامی کو دیکھ کرایم کیوایم کے خلاف ظلم وستم بڑھادیاگیاہے، چھاپوں گرفتاریوں میں تیزی آگئی ہے ،کارکنوں کوگرفتارکرکرکے کرمنلائزیشن کی پالیسی کے تحت جدید و خودکار ہتھیاربرآمدکرنے کے ڈرامے کئے جارہے ہیں اورایساایسااسلحہ پیش کیاجارہاہے جوصرف طالبان اور کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کے پاس ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے گرفتارشدگان پر سرکاری حراست میں تشددکرکے انہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔کراچی کے ساتھ ساتھ حیدرآباداورمیرپورخاص میں بھی ایم کیوایم کے کارکنوں ،ذمہ داروں اورمنتخب کونسلروں کوگرفتارکرکے ان پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے۔ میرپورخاص کی زونل کمیٹی کے رکن اورمنتخب کونسلر فاروق جمیل درانی جنہیں 22 اپریل کوگرفتارکیاگیاتھاان کوبھی ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سرکاری ٹارچر سیلوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے سرکاری اہلکارکہہ رہے ہیں کہ مہاجرشناخت کوختم کردیاجائے گا جبکہ اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں جوضمیرفروش عناصر لائے گئے ہیں وہ بھی کھل کریہ کہہ رہے ہیں کہ اب مہاجرکارڈنہیں چلے گا،اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ مہاجروں اوران کی واحدنمائندہ جماعت کوختم کرنے کے لئے ریاست کی پوری طاقت استعمال کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے قتل کے الزام میں گرفتارشخص خالدشمیم اڈیالہ جیل میں سرکاری ایجنسیوں کی تحویل میں ہے لیکن حراست میں اس کاوڈیوبیان ریکارڈکرکے میڈیاکو جاری کیاگیاجس میں ایم کیوایم پر الزامات لگائے گئے اس طرح ایم کیوایم کوبدنام کرنے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کواس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے کہ سرکاری حراست میں خالدشمیم کی وڈیوکس نے بنائی، کس نے اس کوبیان لکھ کردیا اورکس نے بیان ریکارڈ کرکے میڈیاکوجاری کیا۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں اورکارکنوں پرذوردیتے ہوئے کہاکہ یہ آپ کی نسلوں کی بقاء کامعاملہ ہے اورآپ کاقومی فریضہ ہے کہ آپ امریکہ میں انسانی حقوق کے اداروں اورکانگریس مینوں سے ملاقات کریں اور انہیں اپنی قوم پرہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ جوکارکنان اپنے شہیدوں کویادرکھتے ہوئے اپنی قوم پرڈھائے جانے والے مظالم سے دنیاکوآگاہ کررہے ہیں اوررات دن تنظیمی کام میں مصروف ہیں میں انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتاہوں۔ انہوں نے ایم کیوایم امریکہ کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے امیدظاہر کی کہ وہ اس آزمائش کے وقت میں اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں گے اورفرض شناسی کے ساتھ کام کریں گے۔ 

9/8/2024 4:35:52 PM