Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ملتان زون کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی کاانعقاد


ایم کیو ایم ملتان زون کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی کاانعقاد
 Posted on: 4/29/2016
ایم کیو ایم ملتان زون کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
ریلی ملتان زون سے شروع ہوئی جومختلف شاہراہوں اورراستوں سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب پراختتام پذیرہوئی
موٹرسائیکلوں،کاروں،سوزوکیوں سمیت مختلف گاڑیوں پر سوار ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں الطاف حسین کی تصاویر اور پرچم اٹھا رکھے تھے
ملتان۔۔۔۔۔29 اپریل2016
متحدہ قومی موومنٹ جنوبی پنجاب ملتان زون کے زیراہتمام قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جوملتان زون سے شروع ہوکرمختلف شاہراہوں اورراستوں سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب پراختتام پذیرہوئی جہاں عوام نے وکٹری کانشان بناکرریلی کاخیرمقدم کیا۔اس موقع پرموٹرسائیکلوں،کاروں،سوزوکیوں اوردیگرگاڑیوں پرسوارریلی کے ہزاروں شرکاء نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویراورایم کیوایم کے پرچم اٹھارکھے تھے جن پرقائدتحریک اورایم کیوایم کے حق میں نعرے درج تھے،اس موقع پرریلی کاشرکاء کاجوش وخروش قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں نعرے بلندکیے جاتے رہے۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیراحمدقائمخانی،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن ندیم مرزا ،پنجاب کمیٹی کے ارکان حاجی عتیق عباسی ، ادریس جامی ، جاوید چیمہ رانا ابوبکر ،،ڈسٹرکٹ کمیٹی اورٹاؤن کمیٹیوں کے عہدیداران وکارکنان کے علاوہ ملتان کے حق پرست عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔


9/12/2024 1:00:06 PM