Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے اسیراورگرفتاری کے بعدلاپتہ کیے گئے کارکنان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کاکراچی پریس کلب کے باہردھرنادوسرے روزبھی جاری رہا،


ایم کیوایم کے اسیراورگرفتاری کے بعدلاپتہ کیے گئے کارکنان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کاکراچی پریس کلب کے باہردھرنادوسرے روزبھی جاری رہا،
 Posted on: 4/24/2016
ایم کیوایم کے اسیراورگرفتاری کے بعدلاپتہ کیے گئے کارکنان کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لئے ایم کیوایم کاکراچی پریس کلب کے باہردھرنادوسرے روزبھی جاری رہا،مجموعی 
کراچی:۔۔۔24، اپریل2016ء
ایم کیوایم کے جیلوں میں اسیر وگرفتاری کے بعدلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم اسیراورلاپتہ کارکنان کی فیملیزبیویاں،بچے،والدین ،بہن بھائی اوردیگر اہل خانہ مقررہ وقت صبح گیارہ بجے سے پہلے پریس کلب کے باہرجمع ہوناشروع ہوگئے جنہوں نے ہاتھوں میں اپنے پیاروں تصاویراورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جس پراسیرولاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے عبارات تحریرتھی ۔کراچی میں اتوارکے روزشدیدگرمی اورہیٹ اسٹروک کی لہرکے باوجوداسیراورلاپتہ کارکنان کی فیملزاوردیگراہل خانہ کاجوش وجذبہ قابل دیدتھااوران کی جانب سے وقفے وقفے سے قائدتحریک الطاف حسین ،ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بلندکیے جاتے رہے ۔کراچی پریس کلب کے باہردھرنے پربیٹھے اسیرولاپتہ کارکنان کی فیملیزنے رینجرز ، پولیس اوردیگرسادہ لباس سرکاری اہلکاروں کی جانب سے اپنے پیاروں کی گرفتاری کی دانستانیں میڈیاکے سامنے بیان کی اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے ، اسیروں اورلاپتہ کارکنان کی مائیں،بہنیں،بیویاں اورمعصوم بچے اپنے پیاروں کی دانستان سناتے ہوئے شدت غم سے شدیدآبدہ ہوگئے اورزوروقطاررونے لگے جنہیں دیکھ ہر آنکھ نم ہوگئی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزواراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین، کونسلراور ایم کیو ایم کے ذمہ دارن نے انہیں دلاسہ دیا۔دھرنے میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان اورہمدردعوام نے شرکت کی ۔اس موقع پردھرنے کے شرکاء کے لئے احتجاجی کیمپ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں شدیدگرمی اورہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ٹھنڈاشربت ،منرل واٹر،پنکھے لگائے گئے تھے۔احتجاج دھرناشدیدگرمی کے باوجود صبح مقررہ وقت پرگیارہ بجے شروع ہواجوشام 6بجے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ تین سالوں کے دوران چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے ساڑھے چارہزاروں سے زائدایم کیوایم کے کارکنان کوان کے گھروں،دفاتر اورراستے سے سرعام گرفتارکیاگیاجبکہ آج بھی ساڑھے تین ہزارسے زائدکارکنان جھوٹے مقدمات میں بنائے گئے ، اس وقت بھی 1500کے لگ بھگ ایم کیوایم کے کارکنان جیلوں میں قیدوبندکی صوبتیں برداشت کررہے ہیں جبکہ3،مارچ کے بعد جب اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بنائی گئی اس وقت سے آپریشن میں یکا یک تیزی آگئی ہے اور3 مارچ سے لیکر آج تک ایم کیوایم کے مزید208کارکنان کو گرفتا رکیاجاچکاہے جس میں سے 71لاپتہ ہیں اور 25 کارکنان ایسے ہیں جن پر کوئی مقدمہ نہیں تھا انہیں نوے نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا ہے جبکہ 45سے زائدکارکنان کوگرفتاری کے بعدٹارچرسیلوں میں انسانیت سوز بیمانہ تشدد کانشانہ بناکرانتہائی بے دردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیاہے اوردوسوسے زائدکارکنان تاحال لاپتہ ہیں جن کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کے لئے دوروزاحتجاجی دھرنادیاگیا۔

9/17/2024 1:30:56 AM