فیس بک یاسوشل میڈیاپرمیرا کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدرسینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف کی وضاحت
فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ سے جاری کئے جانے والے پیغامات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔سینیٹرمحمدعلی سیف
کراچی ۔۔۔ 24 اپریل 2016ء
ایم کیوایم خیبرپختونخوا کے صدرسینیٹربیرسٹرمحمدعلی سیف نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ان کا فیس بک یاسوشل میڈیاپر کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے ،انکے نام سے فیس بک پر جواکاؤنٹ بناہواہے وہ جعلی ہے اوراس قسم کے جعلی اکاؤنٹ سے جاری کئے جانے والے پیغامات سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے ۔