ایم کیوا یم اور اے پی ایم ایس او کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے احتجاجی دھرنے کا رخ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
احتجاجی دھرنے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، منتخب نمائندے سمیت ایم کیو ایم کے لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب رواں دواں ایم کیو ایم کے احتجاجی کے دھرنے میں بزرگ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
احتجاجی دھرنے کے شرکاء 2 دن سے کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے پیاروں کی بازیابی اور رہائی کیلئے دھرنہ دےئے ہوئے تھیں لیکن حکومت کے عدم توجہ کے باعث اب احتجاجی دھرنے کے شرکاء وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیں گے۔