Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے


ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے
 Posted on: 4/22/2016
ایم کیوایم اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے 
ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے لگائے گئے کیمپوں پر شدید گرمی سے متاثرہ سینکڑوں نوجوانوں ، بزرگوں ،خواتین اور بچوں کو ٹھنڈا پانی،نمکول ، گلوکوز اور طبی امداد فراہم کی گئیں 
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے شہر کے 60مختلف مقامات پر کیمپس لگا دیئے گئے جہاں شدید گرمی سے متاثرہ سینکڑوں نوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کوٹھنڈا پانی ، نمکول ، گلو کوز اور طبی امداد فراہم کی گئی ۔ ایم کیوایم کے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں لگائے جانے والے ہیٹ اسٹروک کیمپوں کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ہیٹ اسٹروک کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ڈاکٹروں ، رضاکاروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم کے زیراہتمام یہ ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے کیمپس لانڈھی ٹاؤن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے آفس اورکورنگی ٹاؤن میں راج محل گارڈن نزدکشتی والی بلڈنگ کورنگی نمبر2 جبکہ ملیر ٹاؤن میں مین جناح اسکوائرملیریوسی5 اسی طرح شاہ فیصل کالونی ٹاؤن میں نمبر3چورنگی نزدنورمسجدشاہ فیصل،گلستان جوہرمیں پرفیوم چوک پرجبکہ اسکیم 33معمارٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈعقب بینک الفلاح نزد پیرا ڈائس بیکری اورگلشن اقبال ٹاؤن میں ٹاؤن آفس گلشن اقبال میں جبکہ پی آئی بی کالونی ٹاؤن میں تین ہٹی اسٹاپ اورلائنزایریاٹاؤن آفس کے نزد،اسی طرح سوسائٹی ٹاؤن میں کے کے ایف بلڈنگ بہادرآباد،جبکہ محمودآبادٹاؤن میں محمودآبادگیٹ یوسی4الراضی ہسپتال ،ڈیفنس میں پنجاب چورنگی اوربرنس روڈٹاؤن تکون پارک نزد صابری ہوٹل،رنچھوڑلائن میںیوسی22لک پتی چوک رنچھوڑلائن ،لیاری میںیوسی18صدیق وہاب روڈنزدشمع پیلس کی گلی ،پاک کالونی ٹاؤن میں کمال پیٹرول پمپ نزد بڑا بورڈ، بلدیہ ٹاؤن میں بلدیہ نمبر3نزدحبیب بینک،اسی طرح قصبہ علیگڑھ میں قذافی چوک نمبر1جبکہ اورنگی ٹاؤن میں اورنگی ٹاؤن نمبر5چورنگی ،سرجانی ٹاؤن میں ملینیم پیٹرول پمپ سیکٹر4-B،نیوکراچی میں سندھی ہوٹل اورنارتھ کراچی یوسی3سیکٹر5C-4باڑہ مارکیٹ جبکہ نارتھ ناظم آبادمیں حیدری مارکیٹ میں اورناظم آباد گلبہار ٹاؤن میں خلافت چوک پرجبکہ لیاقت آبادمیں الکرم اسکوائراورفیڈرل بی ایریامیںPMAلان نزدواٹرپمپ چورنگی ، نیو کراچی 4-J آخری اسٹاپ دو منٹ چورنگی ،AO کلینک کے نزدیک ناظم آباد، عباسی شہید اسپتال، عائشہ منزل چورنگی ، چنیوٹ اسپتال کورنگی، کورنگی ڈھائی نمبر مین اسٹاپ، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر05، انڈس اسپتال کورنگی کراسنگ،سول اسپتال ،لانڈھی بابر مارکیٹ ، گلستان جوہر جوہر موڑ، گلستان جوہر نزد کانٹینینٹل بیکری، گلشن چورنگی جناح اسپتال، سرجانی خدا کی بستی ، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ، کے آئی ایچ ڈی اسپتال فیڈرل بی ایریا بلاک 16، محمود آباد نمبر 06نزد بلوچ کالونی، میمن میڈیکل اسپتال حسین آباد، نہال اسپتال ملیر کالا بورڈ،کے کے ایف سرد خانہ نزد برف خانہ ملیر،کے کے ایف سردخانہ نیو کراچی یوپی موڑ، ناگن چورنگی، نیوکراچی نالا اسٹاپ,، اورنگی ٹاؤن نمبر 05 کے ایم سی آفس کے سامنے، اورنگی سردخانہ قطر موڑ، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، رفاہ عام سوسائٹی شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل کارڈک نمبر 02، لیاقت آبادنمبر 10، تین ہٹی مین چورنگی ، ضیا الدین اسپتال، جہانگیر روڈ سرد خانہ کے مقامات پر لگائے گئے ہیں جبکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں بھی ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور وہاں بھی ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین موجود رہیں گے ۔ ہیٹ اسٹروک کیمپوں پر مجموعی طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن 82ایمبولینسیں بھی ڈرائیور سمیت موجود تھیں ۔








تصاویر

9/7/2024 11:10:36 AM