ماسٹر اسلم کے فن کی حکومت پاکستان کی جانب سے قدر نہیں کی جارہی ہے، جناب الطاف حسین
ہندوستان کی مشہو ر اداکارہ لتا منگیشکر نے کراچی میں رکشتہ چلانے والے ماسٹر اسلم کی گائی گئی ٹھمری کی تعریف کی ہے، الطاف حسین
پاکستان میں اتنا اچھا فنکار موجود ہے اور اس کے فن کی پذیرائی نہیں کی جارہی ہے ، جناب الطاف حسین
ماسٹر اسلم کو جناب الطاف حسین کا خراج تحسین ، حکومت پاکستان ماسٹر اسلم کی فنکارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے ، الطاف حسین
لندن:۔۔17؍ اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین ہفتہ کی شب کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص ، سکھر ، نوابشاہ ، ٹنڈوالہیار اور سانگھڑ میں حق پرست اراکین اورتنظیمی شعبہ جات کے اجلاسوں سے بیک وقت ٹیلیفونک خطاب کے دوران ایک موقع پر کہا ہے کہ ہندوستان کی مشہو ر اداکارہ لتا منگیشکر نے کراچی میں رکشتہ چلانے والے ماسٹر اسلم کی گائی گئی ٹھمری کی تعریف کی ہے لیکن ماسٹر اسلم کے فن کی حکومت پاکستان کی جانب سے قدر نہیں کی جارہی ہے ۔ گزشتہ روز جناب الطاف حسین خطاب کے دوران ماسٹر اسلم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ پاکستان میں اتنا اچھا فنکار موجود ہے لیکن آج وہ بھی رکشہ چلانے پر مجبور ہے اور اس کے فن کی پذیرائی نہیں کی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسٹر اسلم کی ہرممکن مدد کرے اور اس کی فنکارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے ۔ جناب الطاف حسین کی فرمائش پر ماسٹر اسلم نے شرکاء کو ٹھمری گا کر بھی سنائی اورکہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے یہاں اسٹیج پر بلاکر جو عزت بخشی ہے اس پر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ اداکرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی عطا کرے ۔