جراتمندانہ پریس کانفرنس پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کوقائدتحریک الطاف حسین کازبردست خراج تحسین
طاقتورترین طاقتیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہوں، آئین وقانون کاکھلا مذاق اڑایا جارہاہے
کرپشن اور سماجی برائیوں میں مبتلا ہونے کی بناء پر ایم کیوایم سے خارج کئے گئے افرادکو شان وشوکت کے ساتھانتہائی مہنگے ترین علاقوں میں محل خرید خریدکربسایاجارہاہے۔الطاف حسین
ایم کیو ایم کے انتہائی صاف وشفاف اورایماندار رہنماؤں، کارکنوں ،ٹاؤن آرگنائزر، یوسی آرگنائزرکوگرفتارکیاجارہاہے انصاف طلب کرنے کے تمام دروازے بندکردیئے گئے ہیں۔الطاف حسین
اللہ نے مجھے اور میرے تمام حلالی بیٹے اوربیٹیوں کواپنی وفانبھانے کیلئے مستعد اورچٹان کی طرح حوصلہ مندرکھاہے۔الطاف حسین
جس میں جتنی طاقت ہے وہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے طاقت استعمال کرکے دیکھ لے، ایم کیوایم ختم نہیں ہوگی۔الطاف حسین
لندن۔۔ 13اپریل2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے جراتمندانہ پریس کانفرنس پر ’’ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ کے چیئرمین سرفرازاحمد اور مرکزی کمیٹی کے ارکان کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ اعصاب شکن حالات میں جہاں ملک کی طاقتورترین طاقتیں ایم کیوایم کوختم کرنے کے درپے ہوں، آئین وقانون کاکھلا مذاق اڑایا جارہاہے، ایم کیوایم کے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم کے انتہائی صاف وشفاف اورایماندار رہنماؤں، کارکنوں ،ٹاؤن آرگنائزر، یوسی آرگنائزر کوگرفتارکیاجارہاہے، انہیں بغیرکسی الزام کے 90 دن کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیاجارہاہے،سینکڑوں ساتھی سرکاری حراست میں تشددکے دوران موت کے منہ میں جاچکے ہیں،کوئی مظلوموں کی داد رسی کرنے والا نہیں، کوئی ایم کیوایم کے مظلوم کارکنوں کوانصاف دلانے والا نہیں، دوسری طرف امن عامہ کے قیام کے نام پر بدنام زمانہ دہشت گردوں، کرپشن اور سماجی برائیوں میں مبتلا ہونے کی بناء پر ایم کیوایم سے خارج کئے گئے افرادکوملک کی بڑی بڑی بااختیارقوتیں اور طاقتورخفیہ ہاتھ شان وشوکت کے ساتھ نہ صرف یہ کہ وطن لاکر انتہائی مہنگے ترین علاقوں میں محل خرید خریدکربسایاجارہاہے، کروڑوں روپے کی گاڑیاں دی جارہی ہیں اورالیکٹرونک میڈیاپر صبح سے شام تک ان کے مؤقف کوبیان کرنے کیلئے پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیاکے لوگ ایسالگتاہے کہ شائد آداب صحافت، ایمانداری، شرافت اورخوف خدا سب کچھ بھول بیٹھے ہیں، انصاف طلب کرنے کے تمام دروازے بندکردیئے گئے ہیں،ایسے حالات میں بڑے بڑے مضبوط اعصاب والے لوگ بھی خوف وہراس کاشکار ہوجاتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اللہ نے ابھی میرے اور تمام حلالی بیٹے اوربیٹیوں کواپنی وفانبھانے کیلئے مستعد اورچٹان کی طرح حوصلہ مندرکھاہے۔موجودہ اعصاب شکن حالات میں جن جن لوگوں کے ذرہ برابربھی اعصاب ہلے ہیں، ٹوٹے ہیں ،کمزورپڑے ہیںیاجن کے حوصلوں میں زرہ برابربھی کمی آئی ہے تو میں ان تمام لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کی اس پریس کانفرنس کو دیکھ لیں، اسے غورسے سن لیں، میں اللہ کے نظام انصاف پر یقین رکھ کرانہیں یقین دلاتاہوں کہ ان کے حوصلے برقراررہیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اے پی ایم ایس اوکے نوجوانوں نے جوپریس کانفرنس کی ہے اور بانی ء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے بقول ’’ نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں، قوم کامستقبل ہوتے ہیں‘‘ ، آج اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کی پریس کانفرنس سنکرنہ صرف میرے حوصلے بلندہوئے ہیں بلکہ جن کے حوصلوں میں زرہ برابربھی کمی آئی ہو وہ تھوڑاساوقت نکالیں اور اس پریس کانفرنس کی وڈیو ضرور دیکھ لیں،اسے غورسے سنیں توانشاء اللہ ان کے کمزور یا ٹوٹتے ہوئے اعصاب میں توانائی پیداہوجائے گی۔جن کے اعصاب کمزور پڑ رہے ہیں ان کیلئے یہ پریس کانفرنس ایک وٹامن کی حیثیت رکھتی ہے اور ان میں نئی توانائی پیداکرنے کا سبب بن سکتی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کی یہ جراتمندانہ اورحوصلہ مند پریس کانفرنس کودیکھ کرمیرے حوصلوں کوایک نئی جلا ملی ہے اورمیں ببانگ دہل کہتاہوں کہ جس میں جتنی طاقت ہے وہ ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے طاقت استعمال کرکے دیکھ لے،طاقت استعمال کرنے والے ختم ہوجائیں گے لیکن ایم کیوایم ختم نہیں ہوگی۔ میں جراتمندانہ پریس کانفرنس کرنے اورجرات اظہارپر اے پی ایم ایس او کے ساتھیوں کوزبردست شاباش، خراج تحسین اورسلام تحسین پیش کرتا ہوں۔میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ اے پی ایم ایس او کے ان ساتھیوں کوہمیشہ وفادار رکھے ،انہیں سلامت رکھے اورانہیں اپنی حفظ وامان میں رکھے، اللہ ان سب کاحامی وناصر ہو، ایم کیوایم کاحامی وناصرہو ۔ اللہ تعالیٰ ظالموں اور ایم کیوایم کے دشمنوں کوعذاب سے دوچارکرے۔ آمین، ثمہ آمین